سیزنل انفلوئنزا پر مکمل قابو پالیاگیا ہے، ڈاکٹر عطاء الرحمن

منگل 1 جنوری 2019 16:30

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) شہر و مضافات میں گزشتہ سال کے برعکس سیزنل انفلوئنزا پر مکمل قابو پالیاگیا ہے۔گزشتہ سال نومبر سے شروع ہونے والے سیزن سے یکم جنوری تک نشترہسپتال داخل ہونے والے تمام 35 مریضوں کی ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹو آنے پر انہیں ڈسچارج کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ترجمان محکمہ صحت ڈاکٹر عطاء الرحمن نے اے پی پی کوبتایا کہ گزشتہ سال کے تجربے کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سیزن میں پہلے سے ہی ہسپتالوں میں سیزنل انفلوئنزاسے نمٹنے کے لیے انتظامات کرلیے گئے تھے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ضلعی ہسپتالوں میں انفلوئنزا کی ویکسین مہیا کردی گئی ہے۔اس کے علاوہ ڈاکٹر و پیرا میڈکس سٹاف بھیموجودہے ، اب تک کوئی شکایت سامنے نہیں آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :