پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفیکشنز جاری

نور عالم خان ، سید نوید قمر، فخر امام ، شاہدہ اختر، ایاز صادق ، شبلی فراز، رانا تنویر حسین اور سینیٹر شیری رحمان سب کمیٹیوں کی سربراہی کرینگے

بدھ 2 جنوری 2019 22:54

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جنوری2019ء) پبلک اکائونٹس کمیٹی کی سب کمیٹیوں کے قیام کے نوٹیفیکشنز جاری کر دئیے گئے ۔ بدھ کو جاری جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نور عالم کی سربراہی میں قائم کمیٹی 2017-18 کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔کمیٹی کے ارکان میں خواجہ محمد آصف ، مسز شاہدہ اختر علی، سید نوید قمر ، اقبال محمد علی خان اور سینیٹر شبلی فراز شامل ہیں ۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید قمر کی صدارت میں قائم سب کمیٹی 2016-17 کے آڈٹ اعتراضات نمٹائیگی۔کمیٹی کے ارکان میں سردار ایاز صادق ، محمد اختر مینگل، حنا ربانی کھر،خواجہ شیراز محمود اور سینیٹر احمد خان شامل ہیں جبکہ فخر امام کی سربراہی میں سب کمیٹی 2014-15 کے اعتراض دیکھے گی۔کمیٹی کے ارکان میں خواجہ شیراز محمود ، چوہدری حسین الٰہی ، رانا تنویر حسین، راجہ پرویز اشرف اور سردار ایاز صادق شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

شاہدہ اختر کی سربراہی میں سب کمیٹی2013-14 کے آڈٹ اعتراضات نمٹائے گی۔کمیٹی کے ارکان میں شیخ روحیل اصغر ، سید حسین طارق، مسز منزہ حسن ، ملک محمد عامر ڈوگر اور ایاز فتیانہ شامل ہیں ۔ ایاز صادق کی صدارت میں سب کمیٹی 2011-12 کے آڈٹ دیکھے گی۔کمیٹی کے ارکان میں حنا ربانی کھر ، نور عالم خان ، علی نواز شاہ ، سینیٹر محمد حسین سید، سینٹر سیمی ایزدی شامل ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز کی صدارت میں سب کمیٹی 2010-11 کی رپورٹس کا جائزہ لیگی۔کمیٹی کے ارکان میں سردار نصراللہ خان دریشک، مسز منزہ حسن، شیخ روحیل اصغر اور رانا تنویر حسین شامل ہیں ۔ رانا تنویر کی سب کمیٹی مرکزی کمیٹی کے ارسال کردہ اعتراضات دیکھے گی۔ کمیٹی کے ارکان میں خواجہ محمد آصف، راجہ پرویز اشرف، اعجاز احمد شاہ، ریاض فتیانہ اور ملک محمد عامر ڈوگر شامل ہیں ۔ شیری رحمان کی سربراہی میں سب کمیٹی 2015-16 کی رپورٹس کا جائزہ لے گی۔ کمیٹی میں اعجاز احمد شاہ ، خواجہ شیراز محمود ، سید حسین طارق، سینٹر محمد حسین سید اور سینیٹرسیمی ایزدی شامل ہیں۔