بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی صحت اور علاج پر خصو صی توجہ دی جائے،عرفان علی کا ٹھیا

ڈپٹی کمشنرکاچلڈرن وارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کا دورہ

جمعرات 3 جنوری 2019 14:02

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے چلڈرن وارڈ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کا دورہ کیا۔ چلڈرن وارڈ کے مختلف شعبوں میں جا کر بچوں کی تیمار داری اورچلڈرن وارڈ میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لیا۔چلڈرن فارمیسی میں جاکر ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا۔ ڈپٹی کمشنر عر فان علی کا ٹھیا نے اس مو قع پر کہا کہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات اورمفت ادویات فراہم کی جائیں۔

ڈپٹی کمشنر کی ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ تھیلسیمیا کے مر یض بچوں کے لئے خون کی فراہمی کا انتظام کیا جائے گا۔بچے ہمارا مستقبل ہیں ان کی صحت اور علاج پر خصو صی توجہ دی جائے ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف مریضوں اور لواحقین کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو ر حسین ، میڈیکل سپر نٹنڈنٹ ڈی ایچ کیو ڈاکٹر محمد فاضل، چائلڈ سپشلسٹ ڈاکٹر حفیظ احمد بھی مو جو دتھے۔

(جاری ہے)

قبل ازیں ڈپٹی کمشنر عرفان علی کا ٹھیا نے ڈویژنل پبلک سکول وہاڑی کا بھی دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا انہوں نے اس موقع پر کو ہدایت دیتے ہوئے کہاکہ تعمیراتی کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور کو الٹی پر خصو صی توجہ دی جائے مو سم سر ما کی چھٹیاں ختم ہونے سے قبل تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے انہوں نے مز ید ہدایت کی کہ عمارت کی چھتو ں کو با قا عد گی سے چیک کیاجائے کہ بارش کاپانی آسانی سے خارج ہوسکے اس میں کسی قسم کی کوئی روکاوٹ نہ ہو۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر وہاڑی منو رحسین ، ایکسیئن بلڈ نگ نثار احمد ، سب انجینئر محمد اشر ف بھی مو جو د تھے۔