Live Updates

حکومتی وزراء کو تنقید کا نشانہ بنانے والی شیریں مزاری خود ہی اپنی بات کے نیچے آگئیں

ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر ترک حکام سے ملنے پر پاکستانی وفد کو تنقید کا نشانہ بنانے والی سینیٹر شیری رحمان کی اسی انداز میں متعدد تصاویر سامنے آگئیں

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 5 جنوری 2019 20:53

حکومتی وزراء کو تنقید کا نشانہ بنانے والی شیریں مزاری خود ہی اپنی بات ..
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-05 جنوری 2018ء) : ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر ترک حکام سے ملنے پر پاکستانی وفد کو تنقید کا نشانہ بنانے والی سینیٹر شیری رحمان ''دوجوں کو نصیحت خود میاں فضیحت'' کی مصداق نکلیں،اپنے دور حکومت میں اسی انداز میں سفراء سے ملاقاتیں کرنے کی تصاویر منظر عام پر آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان دو روز قبل دو روزہ سرکاری دورے پر تُرکی پہنچے ۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر اوروزیر برائے منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار , وزیراعظم کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیوں زلفی بخاری اور وزیراعظم کے مشیر برائے صنعت و تجارت عبدالرزاق داؤد موجود تھے۔وزیراعظم عمران خان کی وفد کے ہمراہ تُرک حکام کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر صارفین نے حکومتی وفد کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

(جاری ہے)

اس تصویر میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ تُرکی جانے والے وفد کو تُرک حکام کے ساتھ ہونے والی اعلیٰ سطح کی میٹنگ میں بے تکلف ہو کر بیٹھے ہوئے دیکھا گیا جبکہ ان کے سامنے بیٹھے تُرک حکام نے سفارتی آداب کی مکمل طور پر پاسداری کی اور سفارتی ادب و احترام کا مظاہرہ کیا۔
اس پر سینیٹر شیری رحمان نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترک حکام تو اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے بیٹھے ہیں جبکہ پاکستانی حکام اس موقع پر نجانے کیا پیغام دینے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر بیٹھنا شائد اتنی پریشانی والی بات نہیں لیکن اس موقع پر اخبارات پڑھنا اور دیگر اشارے دینا مناسب نہ تھا ۔ ہمارے ہاں تنقید برائے تنقید کا رحجان ہے نہ کہ تنقید برائے اصلاح کا ۔
یہی شیری رحمان جب خود حکومت کا حصہ تھیں تب وہ مختلف ملکوں کے سفراء سے اسی انداز میں ملاقاتیں کرتی تھیں۔ سوشل میڈیا کی صارف نے انکی ایسی ہی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردیں جن میں وہ خود اسی انداز میں بیٹھ کر سفراء اور غیر ملکی حکام سے ملاقاتیں کر رہیں ہیں جس پر وہ آج موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات