ملک کو لوٹنے والے کا نہ صرف احتساب ہوگا بلکہ لوٹی دولت بھی واپس آئے گی،غلام سرورخان

ہفتہ 5 جنوری 2019 22:17

ملک کو لوٹنے والے کا نہ صرف احتساب ہوگا بلکہ لوٹی دولت بھی واپس آئے ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جنوری2019ء) وفاقی وزیر پٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ملک کو لوٹنے والے کا نہ صرف احتساب ہوگا بلکہ لوٹی دولت بھی واپس آئے گی، 4 ماہ کا 34 سال سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا،بجلی و لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حل کے حوالے سے ہر آنے والادن پہلے سے بہتر ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتے کو ساگری یونین کونسل میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

غلام سرور خان نے کہاکہ بجلی وگیس لوڈشیڈنگ کے مسائل کے حوالے سے ہر آنے والادن پہلے بہتر ہوگا ، احتساب ہمارے لیے بھی ہوگا، گیس کمپنیوں نے 19 ملین روپے کی سبسڈی دی مانگی ہے۔انہوں نے کہا کہ باریاں لینے والی پارٹیوں کو سیاسی میدان میں باہر کیا ہے،ان دونوں پارٹیوں میں تمام لوگ برے نہیں صرف صاف لوگ ہی آگے جا سکیں گے۔

(جاری ہے)

غلام سرور خان نے کہاکہ چار ماہ کا چونتیس سال کے ساتھ موازنہ نہیں کرنا چاہیے ہم چار سال یا چونتیس سال کا عرصہ نہیں مانگ رہے ۔

انہوں نے کہا کہ14 کروڑ کی لاگت سے روات تا کلرسیداں گیس کا منصوبہ شروع کریں گے، دو اراضی سینٹر راولپنڈی اور دو ٹیکسلا اور ایک گوجرخان میں بنے گا۔حلقہ این اے 59 میں بھی ایک بہترین اسپتال اور ڈسپنسری دیں گے۔انہوں نے کہاکہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنے والی یونین کانسل ساگری کو گیس دی جائے گی ،انہوں نے کہا کہ میری ایک ہزار کنال زمین ریکارڈ میں ٹیمپرنگ کر کے کسی اور کے نام کردی گئی ایسی دو نمبری کرنے والوں کا بھی حساب ہوگا۔