ایف پی سی سی آئی اور بلو چستان حکومت کا کو ئٹہ میں مشر کہ سر مایہ کاری کانفر نس منعقد کرنے کا فیصلہ

منگل 8 جنوری 2019 17:39

ایف پی سی سی آئی اور بلو چستان حکومت کا کو ئٹہ میں مشر کہ سر مایہ کاری ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈانڈسٹر ی کے صدر انجینئر دارو خان اچکز ئی نے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر جام کمال خان کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہا ئوس بلو چستان میں ملا قا ت کی ۔ ملا قا ت کے دوران سینیٹر انور الحق کا کٹر، اے این پی بلو چستان کے صدر اصغر خان اچکز ئی ، بی اے اور پارلیما نی لیڈ ر کے علاوہ وزیر زراعت زمر گ اچکز ئی بھی مو جو د تھے۔

ملا قا ت میں ایف پی سی سی آئی نے بلو چستان میں سر ما یہ کاری کانفر نس منعقد کرنے کے لیے فیصلہ کیا گیا۔ انجینئر دارو خان نے کہا کہ سر مایہ کا ری کا نفر نس کا مقصد بلو چستان میں مختلف شعبو ں میں سر مایہ کا ری کے مواقع در یا فت کر نا ہے جہا ں پاکستان بھر سے سر مایہ کار وںاور غیر ملکی سر مایہ کار و ں کو بھی مدعو کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

دارو خان اچکز ئی نے کہاکہ بلو چستان میں مو جو دہ و سائل کی تلا ش اور استحصال کر نے کے لیے 2019کے پہلے کواٹر میں یہ سر مایہ کاری کا نفر نس منعقد کیا جا ئے گی اور اس کا مقصدبلوچستان کے امیج کو بین الاقوامی سطح پراجا گر کرنا ہے ۔

انہوںنے مز ید بتا یا کہ وزیر اعلیٰ بلو چستان نے صو با ئی معیشت کے تمام شعبو ں میں مقامی اور غیر ملکی سر ما یہ کاری کو فر و غ دینے کے لیے حوصلہ افزا ئی کی ہے اور صو با ئی حکومت سیکو رٹی اور سر ما یہ کاری کی حفا ظت بھی یقینی بنا ئے گی ۔ ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئردارو خان نے یقین دہا نی کرا ئی ہے کہ ایف پی سی سی آئی پو رے ملک میں بلو چستان کی مثبت تصویر پیش کر ے گی اور بلو چستان کی کا روبا ری برا ردی کے مسا ئل اور چیلنجوں کو سر ما یہ کاری بڑھانے کے لیے تر جیحی بنیا دو ں پر حل کیا جا ئے گا ۔

اگر چہ دیگر صوبو ں کے لحاظ سے بلو چستان کم تر قی یا فتہ صو بہ ہے اور سر ما یہ کا ری اور معا شی سر گر میوں کا فروغ اس صوبے کی ضرورت ہے تا کہ بلو چستان کی تر قی بحال ہو سکے۔ اجلا س کے دوران وزیر اعلیٰ میر جام کما ل خان نے ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر داروخان اچکز ئی اور تمام نو منتخب عہدیداروں کو الیکشن میں کامیا بی پر مبا رکبا د دی اور معا شی و اقتصادی سر گر میوں کے فروغ میں اپنے تعاون کی یقین دہا نی کر ائی ۔

اس مو قع پر ایف پی سی سی آئی کے صدر انجینئر دارو خان نے بز نس کمیونٹی کے ارا کین کے ساتھ ملا قا ت کے لیے وزیر اعلیٰ بلو چستان میر جام کمال خان کو ایف پی سی سی آئی ہیڈ آفس کراچی کے دورے کے لیے دعوت دی جس کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر جام کمال خان نے قبول کر لیا۔