نواز شریف کو انصاف اللہ کے گھر سے ملے گا، سردار نسیم خان

قائد ن لیگ جس طر ح فلیگ شپ میں با عزت بر ی ہوئے ویسے ہی العزیزیہ کیس میں بھی بے گناہ ثابت ہو ں گے ،میر راولپنڈی

منگل 8 جنوری 2019 23:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) مئیر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کو انصاف اللہ کے گھر سے ملے گا قوم کی دعائیںان کے ساتھ ہیںجس طر ح وہ فلیگ شپ ریفرنس میں با عزت بر ی ہوئے ہیں ویسے ہی العزیزیہ کیس میں بھی بے گناہ ثابت ہو ں گے حنیف عباسی مسلم لیگ کا سنہر ی ستارہ ہے جس میں حلقہ این اے 60 میں لا تعد ا د تر قیاتی کا م کروائے یونین کونسل 1ڈھو کہ رتہ امرال میں تر قیاتی کام جاری رہیں گے ان کاموں کے لئے مزید فنڈز جاری کریں گے ہم نے جو وعدے کئے تھے انہیں پورا کیا ہے کیونکہ میرے قائد میاں نوز شریف کا فرمان ہے کہ عوام سے کیا وعدہ سچا وعدہ ہو نا چاہئے ان خیالات کا اظہار راولپنڈی کے مئیر سردار نسیم خان نے سپہ سالار پیر سید سا جد شا ہ بخاری کی جانب سے مئیر سردار نسیم کے اعزاز میں دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پرعوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پیر سید ساجد شاہ بخاری اہلیان علاقہ کی معزز شخصیت ہیں میلاد نگر میں رہنے والے با سیوں نے ہمیشہ مسلم لیگ اور میاں نواز شریف کا ساتھ دیاہے اجتماع کے شرکا سے یونین کونسل 1 کے چیئرمین عمر مشتاق ، وائس چیئرمین ، راجہ افتخار ،سماجی رہنماء مبارک حسین، کونسلر انور جدون ، جاوید اختر ، نثار احمد ، ملک حمید ، شیخ رفیق ، سلیم جٹ ، محمد یسین ،محمد رمضان جانو نے بھی خطاب کیاپیر سید ساجد شاہ بخاری نے مئیر سردار نسیم کی جانب سے اہل علاقہ کے مسائل حل کرنے ، کمیونٹی سنٹر کا قیام ، فر نیچر کی فراہمی ، لا ئبر یری کو کتابوں کی فراہمی اور گلیوں کی مرمت ، سٹریٹ لائٹس کی فراہمی اور گیس پا ئپ لائن کی فراہم کرنے پر اہلیان علاقہ کی طرف سے شکریہ ادا کیا۔