لورالائی، صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل کی پشین میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت

دہشت گرد اس طرح کی مذہوم کاروائیاں کرکے بے گنا ہ عوام میں خوف وہر اس پھیلانا چاہتے ہیں

بدھ 9 جنوری 2019 00:00

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2019ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت حاجی محمد خان طور اتمانخیل نے پشین میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں نے ایف سی ٹرئینگ سینٹر لورالائی میں دہشت گردی کا واقعہ کرکے اور پشین دھماکے میں لیویز فورسزکے اہلکاروں اور نہتے شہریوں کو زخمی کرنے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اس طرح کی مذہوم کاروائیاں کرکے بے گنا ہ عوام میں خوف وہر اس پھیلانا چاہتے ہیںصوبائی وزیر نے کہا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین و ایمان نہیں ہوتا مگر ہم مٹھی دہشت گردوں کو یہ بات سمجھا دینا چاہتے ہیں کہ وہ بلوچستان کے عوام کو اس طر ح کے اوچھے ہتھکنڈے اور اپنے مذہوم مقاصد سے ہر گز ڈرا اورخوف زاداہ نہیں کرسکتے انہوں نے مزید کہا دہشت گرد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اس لئے وہ سائٹ ٹارگٹ کونشانہ بنارہے ہیں انہوں نے کہا کہ دہشتگرد اس قسم کے بزدلانہ حملوں سے امن وامان کو نقصان پنچانا چاہتے ہیں مگر بلوچستان کے غیور بہادر اورجری عوام ان کے ناپاک عزائم کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حکومت اور سیکورٹی ادارے ایک پیج پر ہیں اوربہت جلد نہ صرف صوبے بلکہ پورے ملک سے اس ناسور کا مکمل خاتمہ کردیں گے انہوں نے کہ صوبائی حکومت ان واقعات کو کو معمولی نہیں لے رہی ہے اور پورے صوبے میں سیکورٹی کا ازسر نو جائز ہ لیا جایا گا عوام کی جان ومال کی حفاظت حکومت ہر حال میں کرے گی عوام کے تعاون سے ہم نے دہشت گردی پر قابو پالیا گیا ہے اور اب بھی عوام اور تمام فورسز ملکر ان دہشت گردوں کودبارہ سراُٹھانے نہیں دیں گے ۔