لالہ موسیٰ، عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

بدھ 9 جنوری 2019 16:57

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ایاز ناصر چوہان نے عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے بغیر چلائی جانیوالی ڈسپنسری کو سیل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات کی ہدایت کاروائی کے دوران ڈی ایچ او گجرات نے منگوال میں واقع " اقصیٰ فری ڈسپنسری " کو چیک کیا جہاں کوئی بھی کوالیفائیڈ ڈاکٹر موجود نہیں تھا اور مذکورہ ڈسپنسری کو ایک کلینکل اسسٹنٹ چلا رہا تھا۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے پولیس کی موجودگی میں مذکورہ کلینک کو سیل کر دیا اور وہاں موجود ادویات کے نمونہ جات لیبارٹری کوبھجواد یے گئے۔

متعلقہ عنوان :