Live Updates

عمران خان پر ذاتی حملے کے بعد صداقت عباسی کا شرمناک بیان

نصرت بھٹو مرحومہ کے ماضی پر بیان دیتے ہوئے ان کو ڈانسر کہہ ڈالا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 9 جنوری 2019 19:53

عمران خان پر ذاتی حملے کے بعد صداقت عباسی کا شرمناک بیان
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے نصرت بھٹو مرحومہ پر شرمناک بیان دیتے ہوئے کہا کہ وہ ایران میں رقاصہ تھیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی سیاست میں سیاسی اقدار کا معیار بہتر ہونے کی بجائے گرتا جارہا ہے۔مخالفین کی جانب سے دوسروں کو نیچا دکھانے کے لیے جس طرح اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال کیا جاتا ہے اسکی مثال نہیں ملتی۔

تاہم اب پاکستانی سیاست میں ایک اور مگر خطرناک روایت چل نکلی ہے اور وہ روایت دوسروں کو انکی قومیتوں کی بنیاد پر نشانہ بنانا ہے۔بہت سی بری سیاسی اختراعات کی طرح اس اختراع کا سہرا بھی ہماری سابقہ حکمران جماعت مسلم لیگ ن کو جاتا ہے جنہوں نے وزیر اعظم عمران خان کو ان کے معروف نام عمران خان سے بلانے کی بجائے عمران خان نیازی کہہ کر بلانے کو ترجیح دی۔

(جاری ہے)

اکثر لیگی رہنما وزیر اعظم کو طنزیہ انداز میں عمران خان نیازی یا عمران نیازی کہہ کر پکارتے نظر آئے۔یہانتک کہ وزیر اعظم عمران کو سرکاری نوٹیفیکیشن کے تحت یہ کہنا پڑا کہ انکو سرکاری دستاویزات میں صرف عمران خان کے نام سے پکارا اور لکھا جائے۔تاہم مسلم لیگ ن کی جانب سے لفظ ''نیازی'' کی تکرار جاری رہی جس پر حکومت اراکین نے شریف خاندان کے لیے ''کشمیری'' کی اصطلاح ایجاد کردی۔

یہ تو انتہائی معمولی معاملہ ۔بسا اوقات تو انتہائی ذاتی اور شرمناک حملے کرنے سے بھی باز نہیں آتے۔یہی کچھ آج پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹرعامر حسن اور تحریک انصاف کے رہنما صداقت عباسی نے لائیو شو کے دوران کیا۔بیرسٹر عامر حسن نے وزیر اعظم عمران خان پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان تو اتنے صادق و امین ہیں کہ ان کی صداقت و امانت کی ایک نشانی امریکہ اور 2 برطانیہ میں موجود ہیں۔

یہ بات سن کر تحریک انصاف کے صداقت عباسی بھی خود پر قابو نہ پاسکے اور نصرت بھٹو مرحومہ کے حوالے سے انتہائی ذاتی حملے کرتے ہوئے کہا کہ نصرت بھٹو بھی ایران میں رقاصہ تھیں۔
ان کے اس بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان سراپا احتجاج ہیں اور اسے انتہائی گری ہوئی حرکت قرار دے رہے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات