نامور سکالرپروفیسر ڈاکٹر حنان احمد یوسی پی میڈیا سکول کے ڈین مقرر

پروفیسرڈاکٹر حنان احمد نے ڈین یوسی پی میڈیا سکول کا چارج سنبھال لیا، ڈین یوسی پی نے میڈیا سکول کے مختلف شعبوں کادورہ کیا،فیکلٹی اورسٹاف سے تبادلہ خیال کیا

جمعرات 10 جنوری 2019 00:57

نامور سکالرپروفیسر ڈاکٹر حنان احمد یوسی پی میڈیا سکول کے ڈین مقرر
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جنوری2019ء) نامور سکالر اور پروفیسرڈاکٹرمیاں حنان احمدنے یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کے سکول آف میڈیا کے ڈین کی حیثیت سے اپنے عہدے کاچارج سنبھال لیا۔ ڈاکٹر حنان احمد نے یوسی پی میڈیا سکول کے مختلف شعبوں،ٹی وی پروڈکشن ہاؤس،ایف ایم ریڈیو اور این ایل ای لیب کا دورہ کیا۔ انہوں نے فیکلٹی ممبران اورسٹاف سے ملاقاتیں کیں اور اہم تعلیمی و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر حنان احمد نے سکول آف میڈیا میں جدید تعلیمی کورسزاور عملی ٹریننگ پروگرامز متعارف کروانے کے عز م کااظہار کیا۔پروفیسرڈاکٹر حنان احمد"کمیونیکیشن اینڈ کلچر "میں کینیڈا سے پی ایچ ڈی ہیں ۔ ملکی وبین الاقوامی سطح پرمعروف تعلیمی اداروں میں خدمات انجام دے چکے ہیں اور امیریکن اسٹڈیز، انٹرنیشنل ریلیشنزاور دفاعی امورمیں خاص مہارت رکھتے ہیں۔ڈاکٹر حنان احمد متعددعالمی کا نفرنسزمیں پاکستان کی نمائندگی کے علاوہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی مختلف کمیٹیوں کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔