جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی تو مجھے بہت برا لگتا ہے، رنویر سنگھ

جمعہ 11 جنوری 2019 12:27

جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی تو مجھے بہت برا لگتا ..
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ نے کہا ہے کہ جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی تو انہیں اچھا نہیں لگتا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنویر سنگھ کا سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کے باکس آفس پر اچھا کاروبار نہ کرنے کے متعلق کہنا تھا کہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا جب کسی کی فلم باکس آفس پر اچھا کاروبار نہیں کرتی کیونکہ میں بھی اس فلم انڈسٹری کا حصہ ہوں اور ہر کوئی اس انڈسٹری سے ہی اپنی گزر بسر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر کوئی اپنی فلم کے لئے سخت محنت کرتا ہے اور جب کسی کی فلم ناکام ہوتی ہے تو انہیں برا لگتا ہے لیکن ایک ہی وقت میں جب میری فلم باکس آفس پر کامیاب ہوتی تو انہیں بہت اچھا بھی لگتا ہے۔