یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری کے حصول کیلئے درخت لگانا مشروط کردیا

جمعہ 11 جنوری 2019 19:00

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نے ڈگری کے حصول کیلئے درخت لگانا مشروط کردیا ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بنوں نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہر طالب علم کے ذمے ایک درخت لگانا لازمی کردیاڈائریکٹر اکیڈمکس کو کلیئرنس فارم میں پلانٹیشن کے حوالے سے اضافہ کالم شامل کرنے کی ہدایت کرد ی تمام شعبہ جات کے چیئرمین مذکورہ درختوں کا ریکارڈ اپنے پاس رکھیں گے کیمپس کوآرڈی نیٹر ماہانہ رپورٹ پیش کرے گی اساتذہ کو کلاسز اور لیکچر کے دوران طلبہ کو درختوں کی افادیت کے حوالے سے بات کر نے کی ہدایت کردی اور جو طلبہ کم از کم ایک درخت نہیں اگا سکیں گے ان کو ڈگریاں نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :