گوجرخان،منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی ریاض کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی

جمعہ 11 جنوری 2019 21:56

گوجرخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) واہ کینٹ میں پولیس مقابلہ کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے اے ایس آئی ریاض کی نمازجنازہ پولیس لائنز ہیڈکوارٹر میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں کمشنر راولپنڈی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او ، ڈی سی او، ایس یس پی آپریشز، ایس پی انوسٹی گیشن سمیت بڑی تعداد میں جوانوں نے بھی شرکت کی بعد ازاں شہید کی میت ان کے آبائی گائوں مل اعوان گوجرخان روانہ کر دی گئی۔