مسلم لیگ (ن) سندھ کا جیل میں میاں نواز شریف کی طبیعت کی خرابی اور علاج معالجے کی سہولیات نہ ملنے پر تشویش کا اظہار
ملک کو ایٹمی طاقت بنانے والے رہنما کے ساتھ اس قسم کا سلوک کروڑوں پاکستانیوں کی توہین کے مترادف ہے، سید شاہ محمد شاہ
ہفتہ 12 جنوری 2019 19:21
(جاری ہے)
وفد میں رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی،سید منورضا،خواجہ طارق نذیر،علی اکبرگجر، ناصرالدین محمود،ملک تاج، خالد شیخ ، فیروزخان اور نثار شاہ سمیت ملکی رہنمائوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی۔
سید شاہ محمدشاہ نے کہا کہ آزادی صحافت اور ملک جمہوریت کی بحالی کے لیے صحافیوں کی خدمات کسی ڈھکی چھپی نہیں ۔کراچی پریس کلب ہمیشہ جمہوریت کا محافظ بن کر سامنے آیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور حکومت میں صحافیوں کے حقوق کے لیے بھرپور اقدامات کیے ۔تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد جہاں ملک کے دیگر شعبوں سے لوگوں کو بے روزگار کیے جانے کا سلسلہ جاری ہے وہیں سیکڑوں صحافیوں کو بھی نوکریوں سے برطرف کردیا گیا ہے ۔مسلم لیگ (ن) صحافی برادری کی جدوجہد میں ان کے شانہ بشانہ ہے ۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ میاں نواز شریف تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے، ہر دور حکومت میں ملک و قوم کی خدمت کی ، پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، قوم کو سی پیک کا تحفہ دیا، ایسے انسان کے ساتھ جیل میں حکومت کی جانب سے ناروا سلوک ناقابل برداشت ہے ۔انہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے دور آمریت کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔اگر عمران خان سمجھتے ہیں کہ سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنانے سے وہ اپوزیشن کی جماعتیں اپنے اصولی موقف سے پیچھے ہٹ جائیں گی تو یہ ان کی بھول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف روزانہ کی بنیادوں پر مسلم لیگ ن کے خلاف انتقامی کاروائیاں کر رہی ہے، ان کو ملک و قوم سے کوئی سروکار نہیں بلکہ ان کا مقصد سیاسی مخالفین سے بدلہ لینا ہے ، احتساب کا نعرہ لگانے والے عمران خان اب اپنی ہمشیرہ علیمہ خان کی جائیدادوں کے بارے میں بھی قوم کو تفصیلات سے آگاہ کریں اور بتائیں کہ یہ جائیدادیں کونسے پیسے سے بنیں، قوم کو جھوٹ اور فریب میں رکھ کر اب تحریک انصا ف زیادہ دن حکومت نہیں کر سکتی،تحریک انصاف کی حکومت اب صرف چند دنوںکی مہمان ہے۔ شاہ محمد شاہ نے کہا کہ تحریک انصاف والوں نے تو میاں نوازشریف سے عام شہر ی والے حقوق بھی چھین لیے ہیں۔ نواز شریف کے لیے طبی سہولیات کی برو قت دستیابی بہت ضروری ہے۔انہوںنے کہا کہ مسلم لیگی کارکنوں سمیت کروڑوں پاکستانی میاں نواز شریف کی صحت یابی کے لیے دعا گوہیں ۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.