Live Updates

تحریک انصاف کی بہترین معاشی واقتصادی پالیسیوںکی بدولت ملک جلد معاشی بحران سے نکلے گا،پرویزخٹک

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:04

تحریک انصاف کی بہترین معاشی واقتصادی پالیسیوںکی بدولت ملک جلد معاشی ..
پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا مشن ملک کے تمام وسائل غریب عوام پر خرچ کرنا ہے۔ تعلیم، صحت سمیت تمام سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،تحریک انصاف کی بہترین معاشی واقتصادی پالیسیوںکی بدولت ملک انشاء اللہ جلد معاشی بحران سے نکلے گا، حکومت اپنی مدت پوری کریں گی۔

اپو زیشن بے وقت کی راگنی الا پ رہی ہے، اب فرسودہ سیاست کا خاتمہ ہونا چاہیے ۔اختلاف برائے اختلاف کی سیاست ملک اور عوام کے حق میں نہیں ،سب کو عوامی مینڈیٹ کااحترام کرنا چاہیے ،انتخابات میں کوئی دھاندلی نہیں ہوئی، اپوزیشن کے پاس اگر کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائیں ،آنے والے پارلیمنٹ کے اجلا س میں دوبارہ کمیٹی بیٹھی گی، پارلیمنٹ میں قانون سازی کاسلسلہ شروع ہورہا ہے، عوام کے مفاد میں تمام قانون سازی کریں گے، قاضی میڈیکل کمپلیکس کو صوبے کا سٹیٹ آف دی آرٹ بنا کردم لیں گے، ہسپتال انتظامیہ شعبہ حادثا ت میں مفت سہولیات اور ادویات فراہم کریں، بزرگ شہریوں کاخصوصی خیال رکھا جائے اور پالیسی کے مطابق ان کو تمام سہولیات فراہم کیں جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس (یونٹ برائے انتہائی نگہداشت) ICU، CCU اور پیراڈیکٹ نرسری وارڈز کی افتتاحی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس سے قبل وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے قاضی میڈیکل کمپلیکس ہسپتال کے مختلف شعبوںکامعائنہ کیا۔اس موقع پر ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عمران خان، ایم پی ایز لیاقت خان خٹک ،میاں جمشید الدین کاکاخیل، میاں خلیق الرحمن خٹک، ادریس خٹک، ابراہیم خٹک اورتحصیل ناظم احد خٹک نے شرکت کی۔

تقریب سے بورڈ اف گورنر کے چیئرمین گلریز حکیم خان ممبر ثناء اللہ خان، ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر عارف خان، ڈاکٹر نظام نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے پرویز خٹک کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ قاضی میڈیکل کمپلیکس میں اپنی مدد آپ کے تحت اپنے وسائل سے ICU،CCU ، اور پیراڈیکٹ نرسری کے جدید وارڈز قائم کردئیے گئے جو اس ریجن کے عوام کے لیے بہت بڑا تحفہ ہیں، پیراڈیکٹ نرسری میں وقت سے قبل پیدا ہونے والے نوزائیدہ بچوں دیگر بیماریوں میں مبتلا نوازئیدہ بچوں کے لیے تین وارڈز قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میڈیکل کالج کی عمارت جلد پوری کی جائے اور ہسپتا ل میں فنڈز اور سٹاف کی کمی پوری کی جائے۔وزیردفاع پرویز خان خٹک نے کہا کہ نوشہرہ میڈیکل کی اپنی عمارت آئند ہ چند ماہ میں مکمل ہوگی تمام فنڈز فراہم کیے جائیں گے اور سٹاف کی کمی بھی پوری کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز غریب عوام کے لیے مسیحا ہیں اور اللہ تعالیٰ کو ان کو بہت بڑا درجہ دیا ہے، ڈاکٹروں کو چاہیے کہ وہ مسیحا کاکردار ادا کریں اور حقیقی معنوں میں دکھی انسانیت کی خدمت کریں، غریب عوام کو دو جگہوں میں بہت تکلیف سے گزرنا پڑتا ہے ایک تھانہ اور دوسرا ہسپتال، تحریک انصاف کی حکومت غریب عوام کے عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، ہم نے پولیس کوپولیس فورس بنادیا تاکہ تھانہ کلچر تبدیل ہو اور بدمعاشوں کی بجائے غریب عوام کو تھانوں میں عزت ملے،اسی طرح ہسپتالوں میں ڈاکٹرز سے یہی توقع ہے کہ وہ غریب عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کریں کیونکہ حکومت نے ڈاکٹرز کی تنخواہوں میں تین گنا اضافہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ سابقہ بورڈ اف گورنر نے قاضی میڈیکل کمپلیکس کوسیاست کااکھاڑا بنایا اور عوام کو سہولیات کی فراہمی کے بجائے سہولیات کی موجودگی کے باوجو د کوئی دلچسپی نہیں لی اس لیے ہم نے مجبوراًبورڈ کوتبدیل کرنا پڑا،ہم نے تمام اداروں میں اصلاحات کی اس کے ثمرات عوام کو پہنچنا چاہیے، بورڈ آف گورنراور ہسپتال کی انتظامیہ پر زور دیا کہ وہ ہسپتال میں مذید بہتری لائیں حکومت کی طرف سے بھر پور تعاون کریں گے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی بحران سابقہ حکمرانوں سے ورثے میں ملا،وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کوجلد معاشی اور اقتصادی بحران سے نکالیں گے ضرور غریب عوام پر بوجھ بڑھا ہے، بہت جلد عوام کو ریلیف دیں گے جو لوگ حکومت کے خلاف باتیں کررہے ہیں وہ اپنے گربیانوں میں جھانکیں،اس ملک کا پیسہ لوٹ کربیرون ملک بینک بھرے جائیدایں خریدی ان کو اس ملک کے غریب عوام سے کیا سروکار ، وہ سیاست بھی اپنی تجوریاں بھرنے کے لیے کررہے ہیں وزیر اعظم عمران خان ایسی بنیاد ڈال رہے ہیں کہ آئندہ اس ملک میں لوٹ مار کی سیاست کا خاتمہ ہوکرپشن اورکمیشن کے خلاف جہاد پورے ملک کی سطح پر شروع ہوچکا ہے یہی وجہ ہے کہ کچھ سیاست دانوں کی چیخیں نکل رہی ہیں پارلیمنٹ میں قانون سازی شروع ہوگی نیب اور ایف بی ار کے قانو ن میں ریفامرز لاررہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات