معروف صحافی مطیع اللہ جان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ

گاڑی کا اگلا حصہ تباہ، مطیع اللہ جان حادثے میں محفوظ رہے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس ہفتہ 12 جنوری 2019 23:34

معروف صحافی مطیع اللہ جان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-12 جنوری 2018ء ) :معروف صحافی مطیع اللہ جان کی گاڑی کو خوفناک حادثہ کا شکار ہو گئی۔حادثے کے نتیجے میں گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہو گیا، مطیع اللہ جان حادثے میں مکمل طور پرمحفوظ رہے۔تفصیلات کے مطابق معروف صحافی مطیع اللہ جان کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی۔نیند کے غلبے کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ وہ گزشتہ تین دن سے نیشنل پریس کلب کے انتخابات کے سلسلے میں جاگ رہے تھے 9 جنوری کی صبح پریس کلب اسلام آباد سے بہارہ کہو گھر کے راستے نزد راول ڈیم پارک سٹیئرنگ پر بیٹھے نیند آگئی۔جس کے بعد گاڑی حادثے کا شکار ہو گئی۔حادثے کے بعد گاڑی کا اگلا حصہ شدید متاثر ہوا ۔تاہم مطیع اللہ جان اس حادثے میں محفوظ رہے۔انکا مزید کہنا تھا کہ کہ ملک، قوم، حکومت، سیاست, صحافت کے سٹیئرنگ پر جاگے نہ رہے تو یہی ہو گا۔