گزشتہ پانچ سالوں کے دوران فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئی86 ارب سے زائد مختص کئے گئے

مختص رقم میں سے 81 ارب52 کروڑ85 لاکھ روپے جاری کئے گئے ،دستاویزات

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے گزشتہ 5سال کے دوران 86ارب 55کروڑ77لاکھ روپے مختص کئے گئے تھے،جس میں سی81ارب52کروڑ85ب لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔آن لائن کے پاس دستیاب دستاویزات کے مطابق 2013-14ء میں فاٹا کو 14ارب91کروڑ93لاکھ روپے جاری کئے گئے جبکہ 14ارب92کروڑ20لاکھ روپے اس ڈویژن کیلئے مختص کئے گئے تھے۔

2014-15ء میں15ارب37کروڑ20لاکھ روپے فاٹا کیلئے مختص کئے گئے جبکہ 15ارب37کروڑ20لاکھ روپے جاری کئے گئے۔2015-16ء میں16ارب76کروڑ 50لاکھ روپے فاٹا کیلئے مختص کئے گئے جبکہ 16ارب20کروڑ47لاکھ روپے کا بجٹ جاری کیا گیا۔2016-17ء میں فاٹا کیلئے 18ارب23کروڑ20لاکھ روپے کی رقم فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے مختص کی گئی تھی،جس میں سے 17ارب91کروڑ20لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔

(جاری ہے)

2017-18ء میں21ارب26کروڑ60لاکھ روپے فاٹا کے آئی ڈی پیز کیلئے بجٹ مختص کیا گیا،جس میں سی17ارب12کروڑ 5لاکھ روپے جاری کئے گئے۔باجوڑ کیلئے 2017-18ء میں2ارب81لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا،جس میں سے 1ارب43کروڑ77لاکھ روپے جاری کئے گئے۔مہمند ایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں1ارب42کروڑ66لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا،جس میں سے 1ارب20کروڑ60لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔

خیبرایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں2ارب10کروڑ4لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ 2ارب 83کروڑ59لاکھ روپے جاری کئے گئے۔پشاور کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں25کروڑ20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ 18کروڑ43لاکھ روپے جاری کئے گئے۔کرم ایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں1ارب 94کروڑ15لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی جبکہ 1ارب47کروڑ21لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔

اورکزئی ایجنسی کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں99کروڑ97لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ 1ارب17کروڑ52لاکھ روپے جاری کئے گئے۔کوہاٹ کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں 39لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا تھا جبکہ23کروڑ34لاکھ روپے کی رقم جاری کی گئی۔شمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں1ارب93کروڑ90لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی تھی جبکہ شمالی وزیرستان کو2ارب 7کروڑ33لاکھ روپے جاری کئے گئے ہیں۔

بنوں کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں28کروڑ7لاکھ روپے مختص کئے گئے جبکہ 43کروڑ69لاکھ روپے جاری کئے گئے۔لکی مروت کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں9کروڑ3لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا،جس میں 32کروڑ29لاکھ روپے جاری کئے گئے۔جنوبی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں2ارب 48کروڑ38لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ 2ارب76کروڑ94لاکھ روپے جاری کئے گئے۔

ٹانک کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں 41کروڑ13لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ ان کو52کروڑ52لاکھ روپے جاری کئے گئے۔ڈی آئی خان کے آئی ڈی پیز کیلئے 2017-18ء میں57کروڑ81لاکھ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ 77کروڑ3لاکھ روپے سے زائد کی رقم جاری کی گئی۔تمام قبائلی اضلاع کیلئے 2017-18ء میں6ارب38کروڑ روپے کا بجٹ مختص کیا گیا جبکہ 1ارب 67کروڑ70لاکھ روپے ان کو جاری کئے گئی۔