مطلوب مفرور سابق کمیونسٹ جنگجو کی گرفتاری ،اٹلی کے پولیس اور خفیہ اہلکاروں کا جہاز بولیویاروانہ

اتوار 13 جنوری 2019 20:40

روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جنوری2019ء) اٹلی نے اتوار کے روزپولیس اور خفیہ اہلکاروںپر مشتمل ایک طیارہ بولیویا روانہ کیا ہے،جہاں روم کو مطلوب مفرور سابق کمیونسٹ جنگجو سیزارے بٹسٹی کو گرفتار کیا گیا ہے،یہ بات وزارت داخلہ نے کہی ہے۔ اٹلی بٹسٹی کی حوالگی کے لئے باربار درخواست کرتا رہا ہے،جو کہ سابق بائیں بازو کے صدر لوئز اناسیولولاڈسلوا کے تحفظ کے تحت کئی سالوں سے برازیل میں مقیم رہا ہے۔

اسے ہفتہ کے روز بولیوین شہر سانتا کروز ڈی لاسیرا میں گرفتار کیا گیا ہے۔قبل ازیں سیزارے بٹسٹی،جو ایک اٹالین ہے اور1970ء کی دہائی میں بائیں بازو گروپ سے منسوب چار قتل کے واقعات میں روم کو مطلوب ہے،کو بولویا میں حراست میں لے لیا گیا ہے اور انہیں برازیل کیلئے ملک بدر کیا جائے گا، برازیل کے نئے صدر کے ایک سینئرمشیر نے اتوار کے روز اپنے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ بٹسٹی کو گزشتہ روز دیر گئے بولیویا میں گرفتار کیا گیا اور انہیں برازیل جلد لایا جائے گا،جہاں سے انہیں غالباً اٹلی بھیجا جائے گا تاکہ سزائے موت کاٹ سکے،یہ بات فلیپے جی مارٹنز،جو کہ برازیلین صدر جیئربولسونارو کے عالمی امور کے سینئر مشیر ہیں، ۔

(جاری ہے)

اٹلی بارہا بٹسٹی کی ملک بدری کا مطالبہ کرتا آیا ہے،جو سابق بائیں بازو کے صدر لوئز اناسیو لولا ڈسلوا کے زیر تحفظ کئی سال تک برازیل میں رہ چکے ہیں۔ڈسلوا کرپشن پر اس وقت جیل میں ہیں