بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا

پیر 14 جنوری 2019 16:50

بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف ..
بھوپال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) بھارتی فوج کے سابق جنرل مہندرپوری نے 1999 کی کارگل جنگ میں ناکامی کا اعتراف کرلیا۔بھوپال فیسٹیول میں ایک سیشن کے دوران بات کرتے ہوئے بھارتی فوج کے سابق لیفٹنٹ جنرل مہندر پوری نے کارگل جنگ میں ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ کارگل جنگ نہ صرف بھارتی فوج بلکہ ملٹری انٹیلی جنس کی بھی ناکامی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 1999 میں پاکستانی فوج کی کارگل میں پیش قدمی کا مقصد مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا تھا اور سری نگر سے لداخ جانے والی سڑک بلاک کرنا تھا تاکہ سیاچن کا زمینی رابطہ منقطع کیا جا سکے۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مہندر پوری نے کارگل جنگ میں بھارت کے آٹھویں ماونٹن ڈویژن کی کمان کی تھی اور تقریباِ 20 سال بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کیا ۔