آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گورنر تبوک کی ملاقات ،ْباہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال

پیر 14 جنوری 2019 18:15

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے گورنر تبوک کی ملاقات ،ْباہمی دلچسپی ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے تبوک کے گورنر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیاگیا ۔

(جاری ہے)

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب کے شہر تبوک کے گورنرشہزادہ فہد بن سلطان بن عبدالعزیز السعود نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیا کیا گیا۔