پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی

کے ایس ای100انڈیکس363.47پوائنٹس کے اضافے سی39412.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث67.69فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا

پیر 14 جنوری 2019 22:54

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ریکارڈ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کو زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور کے ایس ای100انڈیکس363.47پوائنٹس کے اضافے سی39412.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں دلچسپی بڑھنے کے باعث67.69فیصد حصص کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 56ارب11کروڑ86 روپے سے زائدکا اضافہ ہوا البتہ کاروباری حجم گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت82لاکھ50ہزار شیئرز کم رہا۔

گزشتہ روزحکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فرٹیلائزر،بینکنگ سمیت اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،اور تیزی کے باعث ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39500پوائنٹس کی حد کو عبور کرتے ہوئے انڈیکس 39504پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم پرافٹ ٹیکنگ کے سبب مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر تیزی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس363.47پوائنٹس کے اضافے سی39412.55پوائنٹس پر بندہوا۔

(جاری ہے)

اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس188.58پوائنٹس اضافے سی18803.72پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس631.12 پوائنٹس کے اضافے سی66542.37پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس204.41پوائنٹس اضافے سی28943.37پوائنٹس پر بند ہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر356کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،93کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 22کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں بڑھنے سے سرمایہ کاری مالیت می 56ارب11کروڑ86 روپے کے اضافے سے بڑھ کر 79کھرب33ارب83کروڑ26لاکھ روپے ہوگئی۔گزشتہ روزمجموعی طور 11کروڑ53لاکھ 26ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو جمعہ کی نسبت82لاکھ50ہزار شیئرز کم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے صنوفی ایوننٹس کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت40.02روپے اضافے سی859روپے اورسروس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت24.35روپے اضافے سی815روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی سیپ ہائر ٹیکس کے حصص میں ریکارڈکی گئی جس کے حصص کی قیمت43.78روپے کمی سی1300روپے اورملت ٹریکٹرز کے حصص کی قیمت 20.24روپے کمی سی774.85روپے ہوگئی ۔پیر کو نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک الیکٹران ،کے الیکٹرک ،ٹی آر جی پاکستان ،لوٹی کیمکل ،بینک آف پنجاب ،فوجی فرٹیلائزر،اینگرو پولیمر،سوئی سدرن گیس کمپنی ،یونٹی فوڈزاور فوجی فوڈز کے حصص سرفہرست رہے ۔