وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ

اتھارٹی کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گا، اس ضمن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی جائیگی

منگل 15 جنوری 2019 20:13

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیرصدارت وزیراعلیٰ آفس میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میںوالڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کا دائرہ کار پنجاب بھر میں بڑھانے کا فیصلہ کیاگیا۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت پنجاب کے کئی شہر تاریخی اہمیت رکھتے ہیں۔

تاریخی شہر سیاحت کے فروغ کا باعث ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت سیاحت کے شعبہ کو پائیدار بنیادوں پر ترقی دینے کیلئے کام کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا کہ تاریخی عمارتوں کو ان کی اصل شکل میں بحال کرنے کا کام سیاحت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوںنے کہا کہ اتھارٹی کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھایا جائے گااور اس ضمن میں والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کے ایکٹ میں ترمیم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے دیگر شہروں میں بھی تاریخی عمارتوں کو اصل حالت میں بحال کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوںنے کہا کہ یہ اقدام سیاحت کے فروغ کا باعث بنے گا۔ تاریخی عمارتوں کی بحالی سے شہروں کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہوگا۔وزیراعلیٰ نے اتھارٹی کا دائرہ کار دیگر شہروں تک بڑھانے کے حوالے سے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی،کمیٹی اس ضمن میں اقدامات تجویز کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ہرن مینار کو بھی سیاحت کیلئے مزید پرکشش بنایا جائے۔ اجلاس میں پنجاب کی تاریخ اور ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے فیسٹیول کے انعقاد کی منظوری دی گئی۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ فیسٹیول کے انعقاد سے پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا۔ڈی جی والڈ سٹی آف لاہور اتھارٹی کامران لاشاری نے ادارے کی کارکردگی اور تاریخی عمارتوں کی بحالی کے پروگرام پر بریفنگ دی۔سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان، چیئرمین ہیرٹیج کنزرویشن بورڈیوسف صلاح الدین، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹریز خزانہ، لوکل گورنمنٹ، اوقاف، کمشنر لاہور ڈویژن، ترجمان وزیراعلیٰ ڈاکٹر شہباز گل اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔