سندھ پولیس میں کرپشن،عدالت نے 13 فروری کو ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے

بدھ 16 جنوری 2019 18:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) سندھ ہائیکورٹ نے پولیس میں کرپشن کے معاملے پر13 فروری کو ملزموں کے وکلا سے دلائل طلب کرلیے۔

(جاری ہے)

سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اے آئی جی اور دیگر ملزموں کی درخواست ضمانت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی ملزماں پر 15 کروڑ روپے سے زائدکا سرکاری خزانے کو نقصان کا الزام ہے، نیب نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی ریفرنس میں مفرور ملزم قرار دیا تھا،ملزموں میں سابق اے آئی جی تنویر احمد طاہر ، فدا حسین شاہ، کامران راشد ،سابق اے آئی جی فیصل بشیر میمن، سرمد مدحت حسین،اور علی اصغر اوردیگرشامل ہیں ریفرنس کنٹرولر جنرل اکانٹس کی شکایت پر بنایا گیا ،نیب کا الزام ہے کہ ملزموں پر پولیس فیڈنگ فنڈ کی مد میں کرپشن کا الزام ہے ،پولیس فیڈنگ فنڈ میں اہلکاروں کی تنخواہوں سے کٹوتی کی گئی ، ملزموں نے پولیس گاڑیوں کی مینٹینس کے نام پر سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا ،ملزموں نے ٹینڈرز کے بغیر من پسند افراد کو ٹھیکے دیئے گئے،