ڈپٹی کمشنر صاحبزادی وسیمہ عمر کے زیر صدارت انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس
پولیو مہم 21جنوری سے شروع ہو گی ‘6لاکھ 45ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خالد کی بریفنگ والدین اپنے بچوں کو ویکسین کے قطرے ضرور پلوائیں‘مہم کی کامیابی کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا ‘صاحبزادی وسیمہ عمر
بدھ 16 جنوری 2019 18:27
(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ انسداد پولیو مہم کیلئے 1473ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے اور تمام انسداد پولیو ورکرز کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی ہے ۔
ڈپٹی کمشنر قصور صاحبزادی وسیمہ عمر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسداد پولیو کو کامیاب بنانے کیلئے تمام محکموں کے افسران و اہلکار اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے نبھائیں ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس انسداد پولیو ٹیموں کی سیکورٹی کیلئے جامعہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنائے ۔ ٹریفک پولیس اور سول ڈیفنس کے رضا کار بھی متحرک کردار ادا کریں اسی طرح ٹرانزٹ پوائنٹس پر صفائی کیلئے میونسپل کمیٹیاں بھرپور اقدامات یقینی بنائیں ۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر قصور نے پولیو مہم دسمبر 2018ء میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے افسران جن میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر جاوید احمد گورائیہ ‘ڈی ایچ او ڈاکٹر لائیق چوہدری ‘پروگرام ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد خالد ‘ڈسٹرکٹ سرویلنس کوارڈینیٹر ڈاکٹر حفیظ الرحمن ‘ڈپٹی ڈی ڈی ایچ اوز منصور اشرف ‘اکرم ریحان ‘اقبال جاوید ‘فراز احمد ‘یونین کونسلز کے انچارجز اور ٹیم ممبران میں میڈلز اور تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کئے ۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.