بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصر مدت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کیں، ماضی کے حکمرانوںنے عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا ،منظور احمد کاکڑ

بدھ 16 جنوری 2019 23:50

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2019ء) بلو چستان عوامی پارٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ پارٹی کے ترجمان وپارلیمانی سیکرٹری برائے کیو ڈی اے بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی نے مختصر مدت میں بہت بڑی کامیابیاں حاصل کی ماضی کے حکمرانوںنے عوام کو گمراہ کرنے کے سوا کچھ نہیں کیا چالیس سال سے اقتدار میں رہنے والوں نے صوبے کو ترقی وخوشحالی دینے کے بجائے اپنی ذاتی مفادات کو ترجیح دی بلوچستان حکومت اپنی مدت پوری کرے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے مرکزی دفتر میں سینکڑوں خواتین کی بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پارٹی کے مرکزی آرگنائزر مرکزی سیکرٹری ملک خدا بخش لانگو اور رکن صوبائی اسمبلی وپارلیمانی سیکرٹری برائے خواتین ماجبین بھی موجود تھی منظو احمد کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان کے معاشرے میں خواتین کا کردار بہت اہم ہے اور خواتین کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا جب خواتین سیاست میں قدم رکھیں گے تو بلوچستان یقیناً ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوگا ہم سمجھتے ہیں کہ بلوچستان کی پسماندگی کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے چالیس سال اقتدار میں رہ کر عوام کی کوئی خدمت نہیں کی چاہیے وہ قوم پرست ہو یا مذہب پرست ہو یا وفاقی سطح پر جماعتیں ہو ہر ایک نے اقتدار کر کے اربوں روپے تعلیم وصحت کے بجائے اپنی ذاتی مفادات پر خرچ کیئے جس کی وجہ سے آج ہم ہر حوالے سے پسماندگی کاشکار ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر جام کمال اور مخلوط حکومت بلوچستان کی پسماندگی ختم کرنے کیلئے ترجیح بنیادوں پر اقدامات اٹھارہے ہیں اور جلد ہی صوبے میں ترقی وخوشحالی کادور شروع ہوجائے گاانہوں نے کہا بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کی سب سے بڑی جماعت بن گئی اس وقت بلوچستان مین 24نشستیں اور ایوان میں بالا میں 8سینیٹرز ہیں جو بلوچستان کی حقوق اور فاع کی جنگ لڑرہے ہیں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پوری کرے گی اور مسائل بھی حل ہونگے پارٹی کے ترجمان وپارلیمانی سیکرٹری برائے کیو ڈی اے بشریٰ رند نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی میں خواتین کی شمولیت سے پارٹی ترقی کرے گا اور بلوچستان کے مسائل بھی حل ہونگے انتخابات کے بعد بلوچستان عوامی پارٹی اقتدار میں آکر خواتین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیئے جارہے ہیں ضمنی سینیٹ انتخاب سے قبل جو افواہیں گردش کررہی تھی وہ دم توڑ گئی اور صوبے سے کرپشن کا خاتمہ کرینگے اور تمام اداروں کو کرپشن سے پاک کرینگے ۔