پنگریو ‘ بجلی سات ماہ سے منقطع ہونے کے باوجود حیسکو تلہار سب ڈویژن ہرماہ گاؤں کے صارفین کوبجلی کے بھاری بل بھیجنے لگا

جمعرات 17 جنوری 2019 12:29

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) پنگریو کے نواحی گاؤِں حاجی غلام حسین کی بجلی سات ماہ سے منقطع ہونے کے باوجود حیسکو تلہار سب ڈویژن کی جانب سے ہرماہ گاؤں کے صارفین کوبجلی کے بھاری بل بھیجے جارہے ہیں جس پرگاؤں کے باشندے سراپااحتجاج بن گئے ہیں مذکورہ گاؤں کے باشندوں نے اس سلسلے میں عبدالواحدلیل.عطاء اللہ لیل.

(جاری ہے)

زماں لیل اورعارب لیل کی قیادت میں پریس کلب پنگریو کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ حیسکوپنگریو کے عملے نے ہمارے گاؤں کی بجلی رشوت نہ دینے پر سات ماہ قبل منقطع کردی تھی جس کی وجہ سے پوراگاؤں بجلی کی سہولت سے محروم ہے مگراس کے باوجودحیسکوکی جانب سے گاؤں کے صارفین کوہرماہ بجلی کے بھاری بل باقاعدگی کے ساتھ بھیجے جارہے ہیں اوربجلی منقطع ہونے کے سات ماہ کے عرصے کے دوران گاؤں سومارلیل کے صارفین پر مجموعی طورپر لاکھوں روپے بجلی استعمال کرنے کی مد میں بھیجے گئے ہیں جبکہ گاؤں کی بجلی خود حیسکو انتظامیہ نے منقطع کرارکھی ہے انہوں نے کہا کہ گاؤں میں بجلی صارفین اپنے بجلی کے بل باقاعدگی کے ساتھ اداکرتے رہے ہیں مگرانہیں بجلی کی سہولت سے محروم کردیا گیا ہے اوراب بجلی کی سپلائی مکمل طورپرمنقطع ہونے کے باوجودتمام صارفین کونہ صرف معمول کے بل بھیجے جارہے ہیں بلکہ کئی صارفین پرڈیٹیکشن اوردیگرجرمانے بھی بلوں میں شامل کیے جارہے ہیں صارفین نے کہا کہ بجلی کی سپلائی منقطع ہونے کے سات ماہ کے عرصے میں جولاکھوں روپے بجلی استعمال کرنے کی مد میں بھیجے گئے ہیں وہ سراسر ناانصافی اورمحکمہ جاتی جبرہے ایس ڈی اوحیسکو تلہارسب ڈویزن ایکسیئن حیسکوبدین اورلائن سپرنٹنڈنٹ پنگریوہماری بات سننے کے لیے تیارنہیں ہیں انہوں نے کہا کہ حیسکوعملے نے گاؤں غلام حسین لیل اورعلاقے کے دیگردیہاتوں کے صارفین سے کہا تھا کہ بجلی کے میٹر ختم کرادواورہم سے منتھلی طے کرلوتمہارے گاؤں کی بجلی کبھی بھی منقطع نہیں ہوگی اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ بھی نہیں کی جائے گی مگرہم نے منتھلی مقررکرنے سے انکارکیا توہمیں جرمانی.

اوورریڈنگ اوردیگرناجائزچارجزعائدکرکے ہرماہ بھاری بل بھیجے جانے لگے اورپھرپورے گاؤں کی ہی بجلی منقطع کردی گئی انتہائی حیرت کی بات یہ ہے کہ حیسکوحکام نے بجلی منقطع کرنے کے بعد بھی بجلی کے بل بھیجنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اوربجلی منقطع ہونے کے سات ماہ کے دوران ہرصارف پربھاری جرمانے زائدریڈنگ چارج کرکے گاؤں کولاکھوں روپے کا نادہندہ بنادیا گیا ہے تاکہ گاؤں کے صارفین یہ بل اداہی نہ کرپائیں اورمنتھلی طے کیے بغیرگاؤں کی بجلی بحال نہ ہوسکے احتجاجی مظاہرین نے وفاقی وزیرپانی وبجلی سیکریٹری پانی وبجلی.چئیرمین واپڈا ڈی جی ایف آئی اے اورچیف ایگزیکٹیو حیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ حیسکو پنگریوکے عملے اورتلہار سب ڈویزن کے ایس ڈی اوکی اس محکمانہ دہشت گردی اوررشوت خوری کا نوٹس لیا جائے اورگاؤں غلام حسین لیل کی بجلی منقطع کرنی.بجلی منقطع ہونے کے باوجودگزشتہ سات ماہ سے بھاری بل بھیجے جانے کے معاملے کی شفاف انکوائری کراکر گاؤں کے صارفین کوانصاف فراہم کیاجائے احتجاجی مظایرین اس موقع پرمسلسل نعرے بازی کررہے تھی-