کامسیٹس الرجی کی روک تھام کے لئے ٹیلی میڈیسن اور دیگر سہولیات فراہم کرے گا

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) کامسیٹس الرجی کی بیماری کی روک تھام کے لئے ٹیلی میڈیسن اور دیگر متعلقہ سہولیات فراہم کرے گا اس سلسلے میں پاکستان الرجی استھما ایمونولجی سوسائٹی اور کامسیٹس کے دوران حال ہی میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

مفاہمت کی یادداشت کے تحت یہ منصوبہ ابتدائی طور پر کام سیٹس کے 13مراکز میں شروع ہوگا اور اس کا دائرہ مستقبل میں مزید بڑھایا جائے گا۔منصوبے کے تحت طبی ماہرین کے لئے تربیتی ورکشاپس اور لیکچرز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔اس کے علاوہ الرجی کے مسئلے سے نمٹنے اور بیماری سے بچائو کے لئے عام لوگوں میں شعور بھی بیدار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :