پولیس ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی گئی،پولیس اصلاحات کے نفاذ سے پولیس کے نظام میں بہتری آئے گی ، ندیم شیخ ایڈووکیٹ

جمعرات 17 جنوری 2019 23:42

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جناب ثاقب نثار کی ہدایت پر وفاقی سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی تیار کردہ پولیس ریفارمز کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی پولیس اصلاحات کے نفاز سے پولیس کے نظام میں بہتری آئے گی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے وفاقی سیکریٹری لاء اینڈ جسٹس کمیشن ڈاکٹر رحیم اعوان ،آئی جی سندھ سیدکلیم امام ،وفاقی سیکریٹری مواصلات ،اعلی پولیس حکام سے ملاقات کرکے انہیں 7مارچ کو عالمی یوم خواتین کے حوالے سے کراچی میں ہونے والی دوسری وومن لاء کانفرنس کے انعقاد کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کیا اور انہیں کانفرنس کا دعوت نامہ دیا ۔

انہوں نے میڈیا کانفرنس کے موقع پر امریکی سفیر کیمرون منسٹر سے بھی ملاقات کی جبکہ پارلیمنٹ ہائوس میں تینوں بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین بلاول بھٹوزرداری ،احسن اقبال ،عالمگیر خان سے ملاقاتیں کرکے انہیں بھی کانفرنس کا دعوت نامہ دیا ۔اس موقع پر انکے ہمراہ سرپرست آتم پرکاش بھی موجود تھے ۔