پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 4 کا آفیشل نغمہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا

پی ایس ایل 4 کا آفیشل نغمہ کل رات 8 بج کر 55 منٹ پر جاری کیا جائے گا ،پی سی بی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 22:36

پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 4 کا آفیشل نغمہ جاری کرنے کا اعلان ..
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-17 جنوری 2018ء) :پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل سیزن 4 کا آفیشل نغمہ جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔نغمہ کل رات 8 بج کر 55 منٹ پر جاری کیا جائے گا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 4 کے انعقاد کی تیاریاں کر لی ہیں۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے چوتھے ایڈیشن کے لیے میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت شروع ہوچکی ہے۔ پی ایس ایل 4 کے لیے آن لائن ٹکٹوں کو مختلف مراحل میں فروخت کے لیے پیش کیا جارہا ہے ، پہلے مرحلے میں شارجہ اور ابوظہبی میں ہونے والے میچز کی ٹکٹس فروخت کی جارہی ہیں جس کے بعد دبئی، لاہور اور کراچی میں منعقدہ میچز کے ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے ،ان کی تاریخ کا اعلان بعد میں ہوگا۔

پی ایس ایل 4 میں مجموعی طور پر 34 میچز کھیلے جائیں گے جس میں سے 8 پاکستان میں ہوں گے اور دیگر میچز کی میزبانی دبئی، شارجہ اور ابوظہبی کے گراﺅنڈز کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق جن میچز کے ٹکٹس کی آن لائن فروخت جاری ہے اس میں شارجہ میں 20 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز، 21 فروری کو پشاور زلمی اور کراچی کنگز، 22 فروری کو ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے مابین شیڈول میچز شامل ہیں جب کہ ان کے علاوہ 23 فروری کو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ لاہور قلندرز اور 24 فروری کو پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان شارجہ انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچز کے ٹکٹس آن لائن دستیاب ہیں،ابوظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں 4 اور 5 مارچ کو ہونے والے میچز کے ٹکٹس بھی آن لائن فروخت کے لیے دستیاب ہیں ،اس سٹیڈیم میں 4 مارچ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور 5 مارچ کو لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام پاکستان سپر لیگ کا چوتھا ایڈیشن 14 فروری سے یو اے ای اور پاکستان میں شروع ہوگا، لیگ کا فائنل 17مارچ کو کراچی میں کھیلا جائیگا، لیگ میں 6 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کرینگی، لیگ راﺅنڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلی جائیگی۔دوسری جانب پی ایس ایل کے حوالے سے تازہ ترین خبر یہ کہ پی سی بی نے پی ایس ایل 4 کے آفیشل نغمے کو ریلیز کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ایس ایل فورکانغمہ کل رات8:55 پرجاری کیاجائےگا۔