میڈیا کا مفاد پاکستان کی معیشت سے جڑا ہو نا چاہیے، وزیراطلاعات چوہدری فواد حسین
ٹیکنالوجی میں نئی جہتوں کی بات کرنے کا مقصد حوصلہ شکنی ہرگز نہیں، ایڈورٹائزنگ بجٹ 86ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،معاشی شرح ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا، سی پی این ای اور پریس کلبوں کے ساتھ ملکر میڈیا معاملات کے حل کیلئے پرعزم ہیں ،ْسی پی این کی تقریب سے خطاب
جمعہ 18 جنوری 2019 19:32
(جاری ہے)
وزیر اطلاعات نے کہا کہ چھیاسٹھ کے قریب ممالک پر ویزہ کی پابندی ختم کرنے جا رہے ہیں۔
چوہدری فواد حسین نے کہا کہ آزاداورذمہ دار میڈیا ریاست کا اہم ستون ہے۔چوہدری فوادحسین نے کہاکہ ہم میڈیا کی ترقی چاہتے ہیں۔وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا کہ ایڈورٹائزنگ بجٹ 86ارب روپے تک پہنچ چکا ہے ،معاشی شرح ترقی کے ساتھ ایڈورٹائزنگ بجٹ میں مزید اضافہ ہوگا۔ انہوںنے کہاکہ سی پی این ای کو میڈیا بحران کا جائزہ لینا چاہیے۔وزیراطلاعات نے کہاکہ گذشتہ 10دنوں میں پرنٹ میڈیا کو 9کروڑ روپے کے اشتہارات دیئے،رواں ماہ اشتہارات کی مد میں پرنٹ میڈیا کومزید 35کروڑ روپے دیئے جائینگے۔ چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے تحت وسائل صوبوں کو تفویض کئے گئے ہیں۔چوہدری فواد نے کہا کہ اٹھارھویں ترمیم کے بعد وفاق صوبوں کی ذمہ داری کیسے اٹھاسکتا ہی ۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہاکہ سی پی این ای اور پریس کلبوں کے ساتھ ملکر میڈیا معاملات کے حل کیلئے پرعزم ہیں ۔ چوہدری فواد حسین نے کہاکہ حکومت میڈیا ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے،ہرممکن معاونت کرینگے۔وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ میڈیا کے مفادات ملکی معیشت کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔چوہدری فوادحسین نے کہاکہ سی پیک ملکی معیشت میں کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔چوہدری فوادحسین نے کہا کہ ایگزون اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے جارہا ہے ، میڈیا میں خاطرخواہ کوریج نہیں دی گئی،66ملکوں کے ساتھ ویزہ نرمی معاہدہ کررہے ہیں۔چوہدری فوادحسین نے کہا کہ پائیدار اور مستحکم معیشت کی بنیاد رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.