جامعہ اردو نے مختلف شعبوں میں طلباء کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں تفویض کردیں

جمعہ 18 جنوری 2019 20:44

کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت اعلی تعلیم وتحقیق نے مختلف شعبوں میں طلباء کو پی ایچ ڈی اور ایم فل کی ڈگریاں تفویض کردیں۔ جامعہ سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق (گریجویٹ ریسرچ مینجمنٹ کونسل) کا 38 واں اجلاس چیئرمین (جی آر ایم سی) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کی زیر ِصدارت منعقد ہوا۔

اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر محمد صارم اور اراکین رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق، رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاء الدین،رئیس کلیہ نظمیاتِ کاروبار پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی، رئیس کلیہ معارف ِ اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبد الغفور بلوچ، پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر، پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد، ڈاکٹر غلام رسول لکھن، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹر مہہ جبین، ڈاکٹر ساجد جہانگیر، انچارج کلیہ الیکٹریکل انجینئرنگ (اسلام آبادکیمپس) ڈاکٹر نوید قائم خانی اور انچارج شعبہ جی آر ایم سی محمد حسن نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میںشعبہ کیمیاء کیحاجی محمد ولداحمد بخش، حفصہ بنت ثناء الحق مفتی علی ثناء اللہ اورندا اقبال صدیقی، شعبہ اسلامیات کے اورنگزیب ولد عبد اللطیف، شعبہ اردو (اسلام آباد کیمپس) کے مجاہد عباس ولد اللہ دتہ، یاسمین کوثر بنت غلام صدیق راجپوت،صبا کنول بنت منظور احمد،کنول بتول بنت عبدالحمیدخان ،نائلہ عبدالکریم بنت عبدالکریم،منیبہ صائمہ بنت فضل حسین کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ شعبہ ریاضیاتی علوم کے عبدالجمیل خان ولد عبدالمجید خان،شعبہ نباتیات کی سیّدہ ارم رزاق بنت سیّد عبدالرزاق،شعبہ فارما سیوٹکس کے سیّد عاکف الدین ولد سیّد وسیم الدین،شعبہ حیاتی کیمیاء کی ماریہ ارشدبنت ارشد اسلام،شعبہ معاشیات(اسلام آباد کیمپس) کی قرة العین ایوبی بنت محمداسلام ایوبی اور شعبہ اُردو(اسلام آبادکیمپس)کی صائمہ مظہر بنت سیّد مظہر علی،ارشد تنویرعلوی ولد سعید علوی،سائرہ بانو بنت مرزا محمدپرویزکو ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی۔