صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ایوان صدر میں ملاقات

جمعہ 18 جنوری 2019 21:32

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ایوان ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی ایوان صدر میں ملاقات ' ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال 'حکومتی امور اور دیگر معاملات کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی ایوان صدر میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف سے ہونیوالی ملاقات کے موقعہ پر گور نر سندھ عمران اسماعیل اور گور نر کے پی کے شاہ فرمان بھی اس موقعہ پر موجود تھے ۔

اس موقع پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ موجودہ حکومت وفاق پاکستان کو مضبوط کر نے کی پالیسی پر گامزن ہے اور وفاق چاروں صوبوں کو ساتھ لیکر چلے گا اور صوبوں کو انکا حق دیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط اور خوشحال بنانا ہم سب کی اولین تر جیح ہے جسکے لیے سب کو چاہیے وہ اپنی ذمہ داری پوری کر یںاور ملک کو معاشی سمیت دیگر مسائل سے نجات دلائی جائے ملک کو مسائل سے نجات دلانے کے ساتھ ساتھ عوام کو صحت اور تعلیم سمیت تمام بنیادی سہولتوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے شفافیات اور میرٹ لازم ہوتا ہے اور موجودہ حکومت بھی ملک میں شفافیات اور میرٹ کو یقینی بنا رہی ہے اور ملک میں ہر حق دار کو نہ صرف اس کا حق دیا جائیگا بلکہ پار لیمنٹ اورجمہوریت سمیت تمام اداروں کو بھی مضبوط کریں گے کیونکہ اداروں کی مضبوطی سے ہی ملک مضبوط ہوگا۔