پاکستان سٹیزن پورٹل کے ذریعے درج کرائی جانے والی شہریوں کی تمام شکایات کا دوبارہ جائزہ لیا جائے
وزیراعظم آفس کی تمام وفاقی سیکریٹریوں اور پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چیف سیکریٹریوں کو ہدایت
جمعہ 18 جنوری 2019 23:28
(جاری ہے)
یہ مراسلہ وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سوشل میڈیا پر شکایات کے حل ہونے کے اسٹیٹس سے متعلق عوامی تنقید کا نوٹس لیتے ہوئے بھجوایا گیا ہے۔
وزیراعظم نے پی ایم ڈی یو (پی ایم ڈلیوری یونٹ) کو ہدایت کی ہے کہ اپنی کارکردگی کی جامع رپورٹ پیش کی جائے جس پر کام ہو رہا ہے تاہم ابتدائی طور پر اس کے جائزہ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ شہریوں کی شکایت کا مناسب طور پر ردعمل اور اگر کسی شکایت پر مطلوبہ کارروائی نہیں ہو سکی تو اس کا مناسب انداز میں جواب نہیں دیا گیا۔ اسی طرح اگر شکایت حل کر دی گئی ہے یا متعلقہ دفتر کو حل کے لئے بھیج دی گئی ہے تو شکایت کنندہ کو اس سے مناسب طور پر دستاویزات کے ساتھ آگاہ نہیں کیا گیا اور شکایت کنندگان کی سہولت کے لئے متعلقہ دفتر سے رابطہ کی تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ یہ بات بھی سامنے آئی کہ شکایات کو مناسب طور پر حل کرنے کی بجائے عجلت میں اپنی کارکردگی ظاہر کرنے کے لئے کارروائی کی گئی اور شکایت کو (حل کر دی گئی) کا درجہ دے دیا گیا جبکہ یہ کسی اور ادارے سے متعلق تھی۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ 20 دسمبر 2018ء کو ایک سرکلر کے ذریعے شکایات اور تجاویز کو نمٹانے کے لئے جامع مینوئل سے آگاہ کیا گیا تھا لیکن اس کی خلاف ورزی کی گئی جس سے یہ چیز ظاہر ہوتی ہے کہ سارا نظام کسی نگرانی کے بغیر نچلے درجے کے ماتحت عملہ کے ہاتھ میں دے دیا گیا۔ یہ صورتحال فوری توجہ اور اقدامات کی متقاضی ہے۔ مراسلہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام ماتحت اداروں اور دفاتر جو پی سی پی سے پہلے ہی منسلک ہیں، شہریوں کی شکایات کا نئے احکامات کی روشنی میں دوبارہ جائزہ لیں اور اگر مناسب طور پر کسی کی داد رسی نہیں ہوئی تو اس سے معذرت کی جائے اور 30 دن کے اندر باضابطہ طور پر دستخط شدہ سرٹیفیکیٹ وزیراعظم آفس کو بھیجا جائے جس میں آگاہ کیا جائے کہ تمام حل کی گئی شکایات کا دوبارہ جائزہ لے کر ان پر مناسب اور ضروری کارروائی کر دی گئی ہے اور انہیں نمٹا دیا گیا ہے۔ وہ شکایات جو حل نہیں ہو سکیں یا جن کے حل کے لئے بعض قوانین اور قواعد کے باعث کوئی وقت متعین نہیں کیا جا سکا، ان کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے۔ مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ یہ کام مکمل کرنے کے بعد جائزہ اجلاس منعقد کیا جائے اور غفلت اور کوتاہی کے مرتکب عملہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ وزیراعظم عمران خان متعلقہ اداروں کے سربراہان، حکام اور چیف سیکریٹریوں کے ساتھ مرحلہ وار جائزہ اجلاس منعقد کریں گے جس میں اس حوالے سے ان کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
قومی معیشت کو نقصان پہنچانے والے عناصر کا احتساب ہو گا،ٹوبیکو، کھاد اور سیمنٹ فیکٹریوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے معاہدےمیں فراڈ کی کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کرنے کا حکم دے دیا ہے ، وزیر اعظم ..
-
الیکشن کمیشن نے آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کو تسلیم کرلیا
-
اپنے بڑوں سے بات کریں ،اتنا ظلم نہ کریں ہم آپ کا حصہ نہیں بن سکتے،چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
اجتماعی کاوشوں سے معاشی صورتحال بہترہورہی ہے،وزیراعظم شہباز شریف
-
سپریم کورٹ کو سب نے مذاق بنایا ہوا ہے،چیف جسٹس کے سماعت کے دوران ریمارکس
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.