پولیس کیجانب سے شہر کے مختلف پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل جاری ،گاڑیوں کے چالان کیے گئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 16:42

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) ایس ایس پی سکھر عرفان علی کی ہدایت پر شہر کے مختلف پوائنٹس پر اسنیپ چیکنگ و تلاشی کا عمل ہفے کے روز بھی جاری رہا ، نیشنل ایکشن پلان کے نکات کی خلاف ورزی کرنے پہ متعدد گاڑیاں چالان کی گئیں، پولیس ترجمان کیمطابق گاڑیوں کی تلاشی کے دوران 25 سے زائد ان لاکڈ و غیر رجسٹرڈ اپلاییڈ موٹر سائیکل کو چالان کیا گیا،مختلف گاڑیوں سے 13 کالے شیشے ، 8 بلو لائٹس ، 8 فینسی نمبر پلیٹس اتارے لیے گئے ،ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 27 سے زائد گاڑیوں پر جرمانہ و چالان کیے گئے جن کی مد میں 15800 روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے۔