انسداد اددہشت گردی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمات میں گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

ہفتہ 19 جنوری 2019 20:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 جنوری2019ء) انسداد اددہشت گردی عدالت کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری سے متعلق مقدمات میں گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔جبکہ مقدمات کی مزید سماعت16 فروری تک ملتوی کردی۔کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کاری کے 26 مقدمات کی سماعت ہوئی۔

اس موقع پر ایم کیو ایم کے سابق سربراہ فاروق ستار اور ایم کیو ایم رہنماخواجہ اظہاراحسن ، رؤف صدیقی،ریحان ہاشمی، قمرمنصور اور دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔میئرکراچی وسیم اختر، رہنما ایم کیوایم عامرخان اورمحفوظ یارخان عدالت میں پیش نہیں ہوئیوکیل صفائی نے عدالت سے میئر کراچی کی حاضری سے استثنائ استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ میئرکراچی بیمارہیں،جبکہ عامر خان کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میرے موکل عمرہ کرنیسعودی عرب گئیہیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے تفتیشی افسرسیاستفسار کیا کہ گواہ کہاں ہیں جس پر تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ بیشترگواہوں کاتبادلہ ہوچکاہے میں رابطہ کررہاہوں،21 مقدمات میں گواہان پیش نہ کرنے پر عدالت نے برہمی کا اظہارکرتے ہوئے ریمارکس دئے کہ ہم تمام گواہوں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کررہیہیں،آیندہ سماعت پرگواہوں کیبیانات رکارڈ کریں گے اب وقت نہیں دیاجائیگا اس موقع پر عدالت نی21مدعیان سمیت 45سے زائد گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردئے۔ گواہان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیںجبکہ عدالت نیتمام مقدمات کی سماعت 16فروری تک ملتوی کردی۔ #