ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی

اتوار 20 جنوری 2019 14:50

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے پیغام میں صدر مملکت نے کہا ہے کہ ساہیوال کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، جن بچوں کے سامنے ان کے والدین کو شہید کر دیا گیا ہو ان کے اذہان پر کتنے مضر اثرات مرتب ہوں گے، اس کا میں اندازہ بھی نہیں لگا سکتا۔ صدر مملکت نے کہا ہے کہ حکومت انشاء اللہ متاثرہ بچوں کا خیال تو رکھے گی مگر ماں باپ کا کوئی نعم البدل نہیں، ظالم قاتلوں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔