سانحہ ساہیوال، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ کا جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ
مقتولین اور ان کے خاندان کا مکمل پروفائل طلب، کیا مقتولین کیخلاف کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی؟ ان کا کسی سے جھگڑا یا کوئی دشمنی تھی؟ جب گاڑی روک دی گئی تو فائرنگ کیوں کی؟ پنجاب حکومت ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کرے۔ پنجاب حکومت کے ذمہ دران کو نوٹس جاری
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 جنوری 2019 12:46
(جاری ہے)
رحمان ملک نے کہا کہ مقتولین اور ان کے خاندان کا مکمل پروفائل کمیٹی کو جمع کرایا جائے۔
کیا مقتولین کیخلاف کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی کسی سے جھگڑا یا کوئی دشمنی تھی، جب گاڑی روک دی گئی تو فائرنگ کیوں کی؟ کسی مزاحمت و جوابی فائرنگ کے بغیر کیسے پولیس نے 4افراد کو قتل کیا گیا؟ واقعہ ساہیوال سے عوام میں خوف و ہراس اور بےچینی پھیل گئی ہے۔ قانون نافذ کرنیوالوں کے ایس او پی پرعمل درآمد حکومت کی ذمہ داری ہے۔ رحمان ملک نے کہا کہ پیمرا قائمہ کمیٹی کومختلف ٹی وی چینلزپرچلنے والی فوٹیجزفراہم کرے۔ واقعے کے مقتولین اورخاندان کا مکمل پروفائل کمیٹی کوجمع کرایا جائے۔ رحمان ملک نے کہا کہ کیا مقتولین اورخاندان کیخلاف کبھی کوئی ایف آئی آر درج ہوئی تھی یا نہیں؟ انہوں نے کہا کہ مقتولین کی گاڑی روک دی گئی تھی تو فائرنگ کیوں کی گئی؟ کیا مقتولین کیخلاف انٹیلی جنس ایجنسیوں کی کوئی رپورٹ تھی؟ کیا پولیس مقابلہ قانون کے مطابق کسی سینئرافسرکی زیرنگرانی ہوا؟ رحمان ملک نے مزید سوال کیا کہ کیا 13سالہ لڑکی ایک ٹھوس عینی شاہد کو ختم کرنے کیلئے قتل کیا گیا؟ واضح رہے گزشتہ روز ساہیوال کے قریب لاہور سے جاتے ہوئے سی ٹی ڈی نے اپنی کاروائی کے دوران ایک 13سالہ بچی اورخاتون سمیت 4افراد کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔اور ہولناک واقعے میں معصوم بچوں کو زخمی بھی کیا گیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج، عینی شاہدین کے بیانات اور ڈی سی ساہیوال کی ابتدائی تحقیقات سے واضح ہوجاتا ہے کہ سی ٹی ڈی نے بغیرتصدیق کاروائی کی،اور اندھا دھند فائرنگ کردی۔ اگر گاڑی میں کوئی دہشتگرد یا ملزم تھا تواس کو روک کرگرفتار کرتے ، نہ کہ بلااشتعال فائرنگ کرکے قتل کردیتے۔تاہم وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں وزیراعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ہے اور سی ٹی ڈی کے 16اہلکاروں کو گرفتار کرکے تھانہ یوسف والا میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔جے آئی ٹی اپنی تحقیقاتی رپورٹ تین روز میں وزیراعلیٰ کو پیش کرے گی۔دوسری جانب جاں بحق افراد کے ورثاء کا احتجاجی مظاہرہ تاحال جاری ہے۔جبکہ ورثاء نے لاشیں ملنے اور فائرنگ میں ملوث اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعدساہیوال میں لاہورملتان ہائی وے پر احتجاجی مظاہرہ ختم کردیا ہے۔ مقتولین کی لاشیں لاہور روانہ کردی گئی ہیں۔جاں بحق افراد کی نمازجنازہ لاہور میں ادا کی جائے گی۔مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.