چکوال،گیس کے کم پریشر کے خلاف خواتین کا احتجاج

پیر 21 جنوری 2019 17:07

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) محلہ عثمان آباد کی خواتین محکمہ سوئی گیس کے کم پریشر پر سراپا احتجاج بن گئیں اور پچاس سے زیادہ خواتین ایک جلوس کی شکل میں محکمہ سوئی گیس کی دفتر کے باہر پہنچیں اور دھرنا دیا۔

(جاری ہے)

خواتین کے مطابق صبح سات بجے سے رات دس بجے تک گیس کا پریشر بالکل ہی ختم ہوجاتا ہے اور چولہے بالکل ٹھنڈے ہوچکے ہیں، اس شدید سردی کے موسم میں کھانا پکانا بھی بڑا مسئلہ بن چکا ہے۔ خواتین نے دھمکی دی کہ اگر گیس کی صورتحال بہتر نہ کی گئی تو آئندہ بل بھی ادا نہیں کیا جائے گا اور دفتر کے باہر دھرنا دیا جائیگا۔ اس موقع پر خواتین نے محکمہ سوئی گیس کیخلاف نعرہ بازی بھی کی۔