Live Updates

ایف بی آر کی ڈیڈ لائن گزر گئی

علیمہ خان کی جانب سے ٹیکس اورجرمانے کی بقیہ رقم جمع نہ کروائی گئی

منگل 22 جنوری 2019 02:26

ایف بی آر کی ڈیڈ لائن گزر گئی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کی جانب سے دبئی فلیٹس پر ٹیکس ادائیگی کیلئے ایف بی آر سے حاصل کی گئی دوسری ڈیڈ لائن بھی گزر گئی ، تاہم ٹیکس اور جرمانے کی بقیہ رقم جمع نہ کروائی گئی ۔ بتایا گیا ہے کہ علیمہ خان نے دبئی میں28لاکھ 78ہزار درہم سے زائد کا فلیٹ خرید ا تھا ۔

(جاری ہے)

ایف بی آر نے علیمہ خان پر ٹیکس اور جرمانہ کی مد میں2کروڑ 94لاکھ روپے عائد کئے تھے ۔وزیراعظم کی ہمشیرہ نے جرمانہ اور ٹیکس کی کل رقم کا 25فیصد (73لاکھ روپے )کی ادائیگی کردی تھی ۔علیمہ خان نے 2کروڑ 21لاکھ کی ادائیگی کیلئے ایف بی آ ر سی21جنوری کی مہلت مانگی تھی ڈیڈ لائن گزرنے کے باوجود علیمہ خان نے بقیہ رقم تاحال ادانہیںکی ۔ایف بی آر نے علیمہ خان کو فلیٹ چھپانے پر 100فیصد جرمانہ عائد کیا تھا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات