سانحہ ساہیوال کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر

منگل 22 جنوری 2019 13:40

سانحہ ساہیوال کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2019ء) سانحہ ساہیوال کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ۔طارق اسد ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا حالانکہ سانحہ کے ملزمان معلوم ہیں۔سی ٹی ڈی کی اصل شناخت سی آئی ڈی تھی، سی آئی ڈی سے سی ٹی ڈی بنائی گئی، سی آئی ڈی کے اختیارات اور مرعات میں اضافہ کر کے سی ٹی ڈی بنائی گئی۔

(جاری ہے)

آرمی چیف کی کامیابی پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کے واقعات میں نمایا کمی آئی ہے ،دہشتگردی کے واقعات میں کمی کے بعد سی ٹی ڈی کی ضرورت ختم ہو گئی تھی لیکن سی ٹی ڈی اپنی بقا ء کے لئے جعلی پولیس مقابلے کررہی ہے۔استدعا ہے کہ سانحہ ساہیوال کا مقدمہ سی ٹی ڈی کے 16نامزد اہلکاروںکے خلاف درج کرنے کا حکم دیا جائے، سی ٹی ڈی کو اس کے اصل ڈپارٹمنٹ سی آئی ڈی میں بھیج کر سی ٹی ڈی کو ختم کرنے کا حکم دیا جائے ۔درخواست میں وفاقی سیکرٹری داخلہ،آئی جی پولیس اسلام آباد، چاروں صوبوں کے آئی جیز اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے ۔