مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر پولیو ٹیموں کو چوکس اور متحرک رکھیں ڈپٹی کمشنر سید امان انور

منگل 22 جنوری 2019 18:40

چنیوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2019ء) مسافر ٹرانسپورٹ اڈوں پر پولیو ٹیموں کو چوکس اور متحرک رکھیں، آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو قطرے پلانا نہایت ضروری ہے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے ضلع چنیوٹ کے مختلف مقامات پر بچوں کوپولیو ویکسین پلانے والی ٹیموں کی مانیٹرنگ اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے ہیلتھ افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کیا ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرسید امان انور قدوائی نے لاہور روڈ پر خانہ بدوشوں ،پختون آبادیوں ، بی ایچ یو ہرسہ شیخ ، رجوعہ سادات کے سرپرائز وزٹ کیے اور ان علاقوں میں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے مختلف گھروں، جھگیوں کے دروازے پر جا کر بچوں کے والدین سے گفتگو کی اور پولیو ویکسین پینے والے بچوں کے ہاتھ پر سیاہی کے نشانات کو چیک کیا ، ڈپٹی کمشنر سید امان قدوائی نے پولیو ٹیموں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے ہدایت کی کہ کوئی بس رکشہ وغیرہ پولیوٹیموں کی کلیئرنس کے بغیر روانہ نہیں ہونا چاہیئے ، ڈپٹی کمشنر سید امان انور قدوائی نے بیسک ہیلتھ سنٹرہرسہ شیخ اور رجوعہ سادات کا بھی سرپرائز وزٹ کیا اور سنٹر زمیں قائم پولیو کائونٹرکا بھی معائنہ کیا ، انہوں نے مرکز صحت میں عملہ کی حاضری ،صفائی و دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کوپرچی اور دوائی کے حصول و دیگر سہولیات کے بارے میںوہاں کے انچارج سے دریافت کیا ، انہوں نے مرکز صحت میں پولیو ویکسین سنٹرز پر پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کے لیے آنے والے افراد کوپولیو ویکسین پلانے کی افادیت کے بارے تفصیلی آگاہی دیتے ہوئے بتایا کہ آنے والی نسلوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے انہیں پولیو قطرے پلانا والدین کی بنیادی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ عنوان :