Live Updates

ساہیوال جے آئی ٹی کی تفصیلات منظر عام پر آنے کو تیار

کچھ ہی دیر میں جے آئی ٹی کی تحقیقات کی تفصیلات مل جائیں گی جس کے بعد وزیرمملکت برائےداخلہ ایوان کواعتمادمیں لیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 22 جنوری 2019 18:57

ساہیوال جے آئی ٹی کی تفصیلات منظر عام پر آنے کو تیار
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جنوری2019ء) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ کچھ ہی دیر میں جے آئی ٹی کی تحقیقات کی تفصیلات مل جائے گی جس کے بعد وزیرمملکت برائےداخلہ ایوان کواعتمادمیں لیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ساہیوال واقعہ کے حوالے سے ابتدائی تحقیقات جاری ہیں۔جیسےجیسے کیس کی تفتیش آگے بڑھ رہی ہے ویسے ویسے کیس کے حوالے سے ہوش ربا انکشافات سامنے آرہے ہیں گزشتہ روز سامنے آنے والے انکشافات کے مطابق آپریشن قانون سے ہٹ کر ایک سب انسپکٹر صفدر حسین نے لیڈ کیا۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ سب انسپکٹر صفدر حسین کی سربراہی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گاڑی پر دونوں اطراف سے فائرنگ کی۔ ساہیوال آپریشن میں سب انسپکٹر کی ٹیم میں احسن، رمضان،سیف اللہ اور حسنین اکبر بھی ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ سی ٹی ڈی اہلکاروں نے فرنٹ اور دونوں افراد سے فائرنگ کی۔ متاثرہ گاڑی کے اندر سے گولی چلنے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

دوسری جانب جے آئی ٹی نے واقعے کی تحقیقات شروع تو کر دی ہیں تاہم جے آئی ٹی کی خواہش ہے کہ اسے مزید وقت مل جائے تاہم وفاقی حکومت سمیت وزیر اعلیٰ پنجاب نے جے آئی ٹی کو مزید مہلت دینے سے انکار کر دیا ہے۔وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے کہا ہے کہ جے آئی ٹی کو مزید 30 دن دینے کی ڈیمانڈ قبول نہیں، جن سی ٹی ڈی اہلکاروں نے گولیاں ماری وہ مجرم ہیں، جے آئی ٹی رپورٹ آنے کے بعد ایسے واقعات کیخلاف اقدامات کومثال بنا دیں گے۔

اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ وفاقی وزیر شیریں مزاری کے مطابق جے آئی ٹی رپورٹ کی تفصیلات شام ساڑھے چھ بجے وزیر مملکت برائے داخلہ تک پہنچنی تھی۔کچھ دیر پہلے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ساڑھے6بجےوزیرداخلہ کوجےآئی ٹی رپورٹ کی تفصیلات مل جائیں گی۔وزیرمملکت برائےداخلہ رپورٹ ملنےکےبعدایوان کواعتمادمیں لیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات