فیصل آباد،کسٹم انسپکٹرز صر ف رشوت کا ریٹ بڑھنے کیلئے تاجروں کو تنگ کر رہے ہیں،محمد یعقوب اعوان

کسٹم حکام نے پرانے آٹو پارٹس غیر ممالک سے درآمد کئے گئے سامان کو سمگلنگ کا مال قرار دے کر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، چیئرمین فیصل آباد چیمبر آف کامرس قائمہ کمیٹی

منگل 22 جنوری 2019 21:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2019ء) کسٹم حکام نے پرانے آٹو پارٹس غیر ممالک سے درآمد کئے گئے سامان کو سمگلنگ کا مال قرار دے کر فروخت کرنے والے دوکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا سلسلہ شروع اور سامان بھی ضبط ،تاجروں میں خوف و ہراس اور تشویش کا اظہار، کسٹم انسپکٹرز صر ف رشوت کا ریٹ بڑھنے کیلئے تاجروں کو تنگ کر رہے ہیں تمام قانونی تقاضے پور ے کر کے کباڑ کا کاروبار کرنے والوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کیا جائے۔

یہ مطالبہ آٹو پارٹس بارے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جو قائمہ کمیٹی کے چیئرمین محمد یعقوب اعوان کی زیر صدارت ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ پرانے آٹو پارٹس غیر ممالک سے درآمد کئے جاتے ہیں اور اس سلسلہ میں کسٹم کے تمام تقاضے پورے کرنے کے بعد ان کنٹینروں کو کلیئر کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

مگر اندرون ملک اس کی نقل و حمل کے دوران نہ صرف اس سامان کو سمگلنگ کا مال قرار دے کر ضبط کر لیا جاتا ہے بلکہ پر امن اور قانون کے پابند دکانداروں کو ہراساں بھی کیا جاتا ہے۔

انہوں نے اس سلسلہ میں چند روز قبل سرگودھار وڈ کی کباڑ مارکیٹ کے ایک دکاندار کے خلاف درج مقدمے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے کباڑ کا کاروبار کرنے والے تمام تاجروں میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے اور وہ اپنا کاروبار بند کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس سلسلہ میں فوری کوئی واضح پالیسی دینی چاہیے جس کی پابندی نہ صرف دکاندار کریں بلکہ متعلقہ سرکاری محکمے بھی اس کے پابند ہوں۔ انہوں نے نثار افضل کے مال کو قبضہ میںلینے اور اس کے خلاف بلا جواز مقدمہ درج کرنے والے کسٹم انسپکٹر کے خلاف فوری کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ۔

متعلقہ عنوان :