شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہیں ، بابر اعوان

شہباز شریف آؤٹ لاء منسٹر آف پنجاب ہے، انکو دھمکی دینا اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا ہے، میڈیا سے گفتگو

جمعرات 24 جنوری 2019 13:53

شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہیں ، بابر اعوان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سابق وزیر بابر اعوان نے کہاہے کہ شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہیں ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو میڈیا سے بات چیت کے دور ان ایک صحافی نے بابر اعوان سے سوال کیا کہ نعیم الحق کی ٹوئٹر پر اپوزیشن لیڈر کو دھمکی پر کیا کہیں گے۔بابر اعوان نے جواب دیا کہ شہباز شریف بڑے خطرناک آدمی ہے۔بابر اعوان نے کہاکہ شہباز شریف آؤٹ لاء منسٹر آف پنجاب ہے، انکو دھمکی دینا اپنے آپ کو خطرے میں ڈالنا ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ اس نے کوئی لائٹ سی بات کی ہوگی ۔