وزیراعلیٰ ہائوس پنجاب میں اوپن ڈور پالیسی ختم،داخلے کیلئے نیا وی آئی پی ایس او پی جاری

عام شہری اپنی فریاد کیلئے پہلے وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری اور پی ایس او سے رابطہ کریں گے ‘ایس او پی

جمعرات 24 جنوری 2019 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2019ء) تبدیلی سرکاری میں وی وی آئی پی کلچر تبدیل نہ ہوا،ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب میں داخلے کیلئے نیا وی آئی پی ایس او پی جاری کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی آفس پنجاب میں اوپن ڈور پالیسی ختم کرتے ہوئے داخلے کے لیے نیا وی آئی پی ایس او پی جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق اعلی افسران اور پی ٹی آئی ممبرا ن کے داخلے کے لئے چیکنگ کی ضرورت نہیں تاہم وزیراعلیٰ سے ملنے کی خواہش رکھنے والے عام آدمی اور چھوٹے افسران کو سخت انتظامات سے گزرنا ہوگا۔

ایس او پی کے مطابق شہری اپنی فریاد کے لیے پہلے وزیر اعلیٰ کے پرسنل سیکرٹری اور پی ایس او سے رابطہ کریں گے ، عام شہری کی سکیورٹی کلیئرنس اور افسران کی اجازت کے بعد ایوان وزیر اعلی میں آ سکے گا۔

متعلقہ عنوان :