Live Updates

حکومت کی مشکلات کم نہ ہوئیں

وزیراعظم عمران خان کی حکومت کے مزید تین ماہ مشکلات کا شکار رہنے کی پیشن گوئی کر دی گئی، مریم نواز کا کیا ہو گا؟ معروف پامسٹ نے بتادیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 28 جنوری 2019 10:46

حکومت کی مشکلات کم نہ ہوئیں
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2019ء) : پاکستان تحریک انصاف کے اقتدار میں آنے کے بعد سے ہی حکومتی جماعت کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ، حکومتی نمائندے اپنی اپنی بساط کے مطابق مسائل کے حل کی کوششیں کر رہے ہیں اور اُمید کر رہے ہیں کہ حکومت کو درپیش مسائل کا جلد حل نکال لیا جائے گا ۔ لیکن حکومتی جماعت کے مزید 3 ماہ مشکلات کا شکار رہنے کی پیشن گوئی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی شہرت یافتہ آسٹرو پامسٹ پروفیسر فضل کریم خان نے پیشن گوئی کی کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت مزید تین ماہ تک مشکلات کا شکار رہے گی۔ پامسٹ نے کہا کہ ستاروں کی چال کے مطابق وزیراعظم عمران خان اپنے کچھ وزرا کو چلتا کریں گے ۔ عمران خان کے بیٹوں کے سیاست میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ زائچہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا بیٹا سلیمان خان سائنسدان بنے گا ۔

دیگر سیاستدانوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروفیسر فضل کریم نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹوز رداری کے ستارے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں مریم نواز اور حمزہ شہباز سے زیادہ روشن ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ مریم نواز اور حمزہ شہبازکے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیر نہیں ہے۔ مستقبل میں دونوں کی راہیں جدا ہو جائیں گی، ان کی چپقلش سے خاندان میں مزید دراڑیں پڑیں گی ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے برعکس بلاول بھٹو قسمت کے دھنی ہیں، ان کے ستارے پاکستان سے انتہائی میل رکھتے ہیں۔ وہ اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اوروالدہ بینظیر بھٹو کی طرح سیاست میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ پروفیسر فضل کریم کا کہنا تھا کہ زائچہ کے مطابق پاکستان کی آئندہ سیاست میں صرف پاکستان تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی کا کردار ہی نظر آرہا ہے ، جبکہ کئی سیاسی جماعتیں حرف غلط کی طرح مٹ جائیں گی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات