پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 18 ارب 21 کروڑ 79 لاکھ روپے جاری

منگل 29 جنوری 2019 13:41

پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 18 ارب 21 کروڑ 79 لاکھ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) وزارت منصوبہ بندی،ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 18 ارب21کروڑ79 لاکھ روپے سے زائدکے فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں، حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال میں 26 ارب 69 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈزمختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے کراچی کوسٹل پاور پروجیکٹ کے لئے 14ارب ، گوجرانوالہ انسٹیٹیوٹ آف میڈیسن کے لئے 35کروڑ، گلگت انسٹی ٹیوٹ آف میڈیسن کے لئے 52کروڑ 87لاکھ ، اٹامک انرجی کینسر ہسپتال نوری اسلام آباد کی اپ گریڈیشن کے لئے ایک ارب 3 کروڑ ، ٹنڈو جام میں نیوکلیئر انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچر کی اپ گریڈشن کے لئے 13کروڑ 35لاکھ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔