اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیے

منگل 29 جنوری 2019 19:26

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست پر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی نااہلی کے لیے درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دور کر دیئے۔عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس دونوں درخواستوں کو نمبر لگا دیں جوڈیشل طریقے سے کیسز کو سن لیں گے۔منگل کو عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

عدالت نے حکم دیا کہ رجسٹرار آفس کے اعتراضات دورست ہیں،آپ کو الیکشن کمیشن میں جانا چاہیے ۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ سیاسی معاملات کو عدالت میں کیوں لاتے ہو، بہت سارے کیس عدالت میں التوا کا شکار ہیں،اس معاملے کو پارلیمنٹ لے جائیں۔سماعت کے موقع پر درخواست گزار وزیر مملکت عثمان ڈار اور خرم شیر زمان کی جانب سے سکندر بشیر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے ۔درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آصف علی زرداری نے کاغذات نامزدگی میں اپنے اثاثے چھپائے جس کی وجہ سے وہ صادق اور امین نہیں رہے، سابق صدر آصف زرداری این اے 213 سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، ہائیکورٹ آئین کے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت آصف علی زرداری کو نااہل قرار دے۔