اسٹیج ڈرامہ ’’پترہٹاں تے نئیں وکدے ‘‘کے پہلے روز ایرانی قونصلیٹ مہمان خصوصی ہوں گے

الحمراء آرٹ کونسل اور صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کے اشتراک سے ڈرامہ چار سے سات فروری تک الحمراء میں پیش کیا جائیگا

جمعرات 31 جنوری 2019 13:36

اسٹیج ڈرامہ ’’پترہٹاں تے نئیں وکدے ‘‘کے پہلے روز ایرانی قونصلیٹ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 جنوری2019ء) الحمراء آرٹ کونسل اور صوفی تبسم آرٹ اکیڈمی کے اشتراک سے پیش کئے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’پترہٹاں تے نئیں وکدے ‘‘کے پہلے روز ایرانی قونصلیٹ مہمان خصوصی ہوں گے ۔ ڈرامہ کی خاص بات صوفی تبسم کا لکھا ہوا مشہور ترانہ جو 6ستمبر 1965کی جنگ میں منورجہاں نے فوجی جوانوں کیلئے گایا ’’اے پتر ہٹاں تے نئیں وکدے ‘‘اس پر ڈرامے کے دوران پاک آرمی کے جوان پرفارم کریں گے ۔

اسٹیج ڈرامہ کو جامع اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے کیلئے فنکاروں کی ریہرسلیں گزشتہ کئی دنوں سے جاری ہیں ۔ڈرامہ کی کاسٹ میں وسیم خان ، پونم ناز ، سبحان ، میاں احمد ، وہاج ، حفظہ ، زین علی ، فرحان ، علی شان ، تحسین حسن ، سعدی خان ، روشنی خان سمیت دیگر اداکار شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

یہ ڈرامہ 4سے 7فروری تک روزانہ شام ساڑھے 6بجے الحمراء اہال lمیں پیش کیا جائے گا ۔

ڈرامہ کی پروڈکشن صوفی آرٹ اکیڈمی ادا کررہی ہے جبکہ اس کو قرشی یونیورسٹی کے تعاون سے پیش کیاجارہا ہے ۔ پتر ہٹاں تے نئیں وکدے اسٹیج ڈرامہ دوایکٹ پر مشتمل ہے ۔ اس کو صوفی تبسم کی پوتی ڈرامہ فوزیہ تبسم نے لکھا ہے اور آغاشاہد اس کو ڈائریکٹ کررہے ہیں جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انوشہ خان اور سلینا شاہد ہیں ۔ڈرامہ میں فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے مسئلے کو بھی اجاگر کیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :